Accessibility links

Breaking News

دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے مالیاتی طریقے درکار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری اڈیول اڈییمو کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ دہشت گرد گروپوں اور دیگر تخریبی عناصر کو روایتی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے اور ایسے میں دہشت گرد اور دیگرعناصر وسائل کو منتقل کرنے کے لیے اضافی طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

اڈیول اڈییمو کہتے ہیں کہ’’ان طریقوں کے بارے میں ہماری تشویش بڑھ رہی ہے جن کی مدد سے یہ عناصر ہماری پابندیوں کو روکنے کے لیے کرپٹو کرنسی استعمال کر رہے ہیں۔

سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے ڈپٹی سکریٹری اڈیمو نے شام میں موجود القاعدہ اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں کی جانب توجہ دلائی جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی کے حصول کے لیے بٹ کوائن لانڈرنگ نیٹ ورک چلایا۔ مختلف گفٹ کارڈز کے تبادلے کے ذریعے رقم کو منتقل کیا اور اپنے پرتشدد ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ضرورت کے مطابق سب کچھ خرید لیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’پچھلے سال کے دوران ہم نے دیکھا ہے کہ پاسداران انقلاب کارپوریشن کی قدس فورس نے غزہ میں حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کو کرپٹو کرنسی کی منتقلی کی اور واضح طور پر صرف دہشت گرد گروہ ہی نہیں بلکہ ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کوریا اور روس جیسے ریاستی عناصر بھی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ڈپٹی سیکریٹری اڈیمو نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے پاس ایسے نقصان پہنچانے والے عناصر اور افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ ہے جو کانگریس کی طرف سےحکام کو دیے گئے اختیارات کے تحت روایتی مالیاتی نظام تک ان کی رسائی کو ناکام بناتا ہے اور محکمہ ان کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیکن کرپٹو کرنسی اور ورچوئل اثاثوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ’’ہمیں نئے ٹولز یعنی طریقوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے ایسے غیر ملکی ڈیجیٹل اثاثہ فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنانے والے ثانوی پابندیوں کے ٹولز کو متعارف کرانا ہے جو غیر قانونی مالیات کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

دوسرا ڈیجیٹل اثاثہ ایکو سسٹم کی بنیادی سرگرمیوں میں ملوث کلیدی عناصر کا واضح طور پر کور کرنے کے لیے ان کی رسائی کو وسعت دے کر موجودہ نظام کو جدید بنانے اور ان میں موجود سقم کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

آخر میں تیسری اصلاحات کے تحت آف شور کریپٹو کرنسی پلیٹ فارمز کے دائرہ اختیار سے متعلق خطرات کو حل کرنا مقصود ہے جو ایک اہم چیلنج ہے جس کا ہمیں آج سامنا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری ایڈیمو نے کہا کہ غیر قانونی عناصر کی طرف سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے اثرات قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔

اگرچہ انہوں نے کہا کہ روایتی مالیاتی مصنوعات اور خدمات کو اب بھی وہ لوگ ترجیح دے سکتے ہیں جو ہمیں اور ہمارے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ہمیں خدشہ ہے کہ کانگریس کی جانب سے ہمیں ضروری اختیارات فراہم کیے بغیر ان ٹولز کے ذریعے ورچوئل اثاثوں کا استعمال بڑھے گا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG