Accessibility links

Breaking News

وباؤں سے نمٹنے کی تیاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہماری یہ دنیا کووڈ جیسی عالمی وبا کےبڑے خطرات سے بخوبی واقف ہے۔ اس وبا نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لے لیں اور معیشتوں کو تباہ کر دیا۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی اینڈ ڈپلومیسی سمپوزیم میں اعلان کیا کہ عالمی سطح پر صحت کی سلامتی کو بڑھانے کا واحد طریقہ مل کر کام کرنا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’درحقیقت ہم نے مل کر کام کیا اور اس کے نتیجے میں ہم عالمی ردِعمل کی قیادت کرنے میں کامیاب ہوئے اور دنیا کو کووڈو بائی مرض کے شدید مرحلے سے نکلنے میں مدد دی۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے صحت کو درپیش کسی بھی آئندہ خطرے کے لیے مزید تیار رہنے کے لیے حال ہی میں بیورو آف گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی اینڈ ڈپلومیسی کا آغاز کیا۔

یہ نیا بیورو اس مشن میں امریکی سفارت کاری کی قوت اور مقصد کوشامل کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم پی ای پی ایف اے آر یعنی ایڈز ریلیف کے لیے صدر کے ہنگامی منصوبے کی متعدد شقوں کا اطلاق کر رہے ہیں- مثال کے طور پریہ کہ مؤثر طریقے سے کیسےوبا کا پتا لگایا جائے اور مشکل سے ملنے والی ادویات کو لوگوں تک کیسے پہنچایا جائے۔

بلنکن نے مزید کہا کہ ’’ہم ایڈز/ ایچ آئی وی کو زیادہ مؤثر طریقے سے روکنے اور اس میں مبتلا افراد کی خدمت کے لیے پی ای پی ایف اے آر منصوبے تک ان کی رسائی کو بھی بڑھا رہے ہیں۔‘‘

وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کہتے ہیں کہ ’’ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ علاقائی اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھا یا جائے۔ ان میں افریقہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن، پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینیگال اور جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک میں علاقائی سطح پر دوا سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنا شامل ہے۔

یہ سب کچھ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ متعلقہ ممالک زیادہ تیزی سے علاج، ٹیسٹ، حفاظتی سامان کی تیار ی اور تقسیم کو یقینی بنا سکیں اور غیر ملکی سپلائی پر اپنا انحصار کم کر سکیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ عالمی بینک کے وبائی فنڈ کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کر رہا ہے جو مستقبل میں صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ردِعمل میں مدد کرے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ یہ فنڈ علاقائی بیماریوں کی نگرانی کے نیٹ ورکس بنانے، قبل از وقت وارننگ سسٹم تیار کرنے اور دنیا بھر میں صحتِ عامہ کی خاطر افرادی قوت کو بڑھانے کے لیے پہلے سے ہی اہم کام کر رہا ہے۔

امریکہ نے ایک سال قبل فنڈ کے آغاز کے بعد سے450 ملین ڈالر کی فراہمی کے ساتھ تعاون فراہم کیا ہے جو اس کی کل رقم کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہے اور ہم اضافی تعاون کو فعال رکھنے کے لیےشراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکہ عالمی ادارہ صحت جیسے موجودہ اداروں کو جدید بنانے میں مدد کر کے عالمی صحت کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکہ جدید خیالات، نقطہ نظر اور شراکت کے لیے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون کی کوشش جاری رکھے گا کیوں کہ صرف مل کر کام کرنے سے ہی ہم سب کے لیے صحت مند اور محفوظ دنیا کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG