Accessibility links

Breaking News

واشنگٹن میں کواڈ اجلاس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حال ہی میں پہلی بار سفارتی شراکت کاری کی کواڈ تنظیم کے چاروں رہنما واشنگٹن میں ذاتی طور پر ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔ 24 ستمبر کو صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن اور اس وقت کے جاپانی وزیرِ اعظم یوشی ہائید کو خوش آمدید کہا۔

ایک مشترکہ اعلامیے میں چاروں رہنماؤں نے کواڈ سے اپنی وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقے کی مشترکہ سیکیورٹی اور خوشحالی کے لیے یہ اتحاد ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک کھلا اور آزاد بحرالکاہل جس میں سب کو شامل رکھا جائے اور جو مستحکم اور لچک دار ہو۔

اپنے افتتاحی کلمات میں صدر بائیڈن نے کواڈ کو جمہوری شراکت داروں کے طور پر تعبیر کیا جن کی مستقبل کے لیے ایک مشترکہ سوچ ہے اور یہ اپنے دور کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان چیلنجز میں کرونا وبا، موسمیاتی تبدیلیاں، نئی ٹیکنالوجیز اور انفرا سٹرکچر شامل ہیں۔

مارچ میں ان سربراہوں کا ورچوئل اجلاس ہوا تھا اور حالیہ اجلاس میں ان لیڈروں نے اس دوران ہونے والی پیش رفت پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری تاریخ ساز طور پر خاص توجہ کوویڈ سے نمٹنے پر مرکوز کی، ان کے مطابق انہوں نے اس مرض سے نمٹنے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کیا اور 2022 کے آخر تک پوری دنیا کے لیے 1.2 بلین ڈوزز فراہم کرنے کے سلسلے میں پیش رفت پر اطمینان کا ظاہر کیا۔ اب تک ہند بحرالکاہل کے ملکوں کو سات کروڑ 90 لاکھ محفوط، معیاری اور مؤثر ویکسین کی ڈوزز فراہم کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے ان فورسز میں شامل ہونے کا اعلان کیا جو موسمیاتی بحران سے نمٹ رہی ہیں اور پیرس معاہدے کے تحت درجۂ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس کی حدود کے اندر رہنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

ان کے علاوہ کواڈ ملکوں نے قومی سطح پر کاربن کی سطح کو کم کرنے کے مقصد کے حصول پر بھی اتفاق کیا جس میں صاف ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا اور صاف ستھری توانائی کا ذمہ دارانہ اور مستحکم ترسیلی نظام شامل ہے۔

جہاں تک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا سوال ہے، تو اس بارے میں چاروں ملک آپس میں مل کر یہ کر رہے ہیں کہ آفاقی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجیز کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شفاف ترسیل اور مارکیٹ کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کے سلسلے میں حکومتوں کی حمایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔

چاروں لیڈروں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ علاقے کے انفراسٹرکچر ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اور علاقائی مواقع کو مربوط کرنے کے لیے کواڈ انفراسٹرکچر کی نئی شراکت داری کا آغاز کر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ ہماری چار جمہوریتوں کی باہمی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے اور چیلنجوں سے کس طرح نمٹا جاتا ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG