Accessibility links

Breaking News

انعام برائے انصاف: محمد عبدی عدن کی گرفتاری کے لیے انعام کی پیش کش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے انعامات برائے انصاف، یا آر ایف جے پروگرام جس کا انتظام سفارتی سیکیورٹی سروس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ محمد عبدی عدن اور کسی ایسے دوسرےا فراد کی کسی بھی ملک میں گرفتاری یا سزا کا باعث بننے والی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔

عبدی عدن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے 2019 میں نیروبی میں ایک کمرشل سینٹر کو نشانہ بنایا۔

پندرہ جنوری 2019 کی سہ پہر کو الشباب گروپ کے مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد، خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں کی مدد سے تجارتی مرکز، دکانوں اور ایک ہوٹل پر مشتمل چھ عمارتوں پر مشتمل کمپلیکس پر حملہ کیا اس حملے میں ایک امریکی شہری سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ الشباب نے حملے کے دوران لائیو اپ ڈیٹس جاری کیں اور ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ یہ حملہ القاعدہ کے ہلاک ہونے والے رہنما ایمن ظواہری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

محمد عبدی عدن جسے محمد عبدی رحمان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، الشباب کا ایک رہنما اور اس سیل کا حصہ تھا جس نے ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 2022 میں عدن کو عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا تھا۔

الشباب کینیا، صومالیہ اور پڑوسی ممالک میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار ہے جس میں امریکی شہریوں سمیت ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دہشت گرد گروہ امریکہ، امریکی مفادات اور غیر ملکی شراکت داروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور سازش جاری رکھے ہوئے ہے۔

محکمہ خارجہ نے مارچ 2008 میں الشباب کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا۔ اپریل 2010 میں الشباب کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی الشباب پابندیوں کی کمیٹی نے بھی نامزد کیا تھا۔

سن 1984 میں اپنے آغاز کے بعد سے انعامات برائے انصاف پروگرام کے تحت دنیا بھر میں 125 سے زیادہ لوگوں کو 250 ملین ڈالرز سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی ہے جنہوں نے قابلِ عمل معلومات فراہم کیں جن سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو حل کرنے میں مدد ملی۔

محمد عبدی عدن انعام کی پیشکش کے بارے میں مزید معلومات انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ www.rewardsforjustice.net
پر موجود ہیں۔

کینیا میں یہ اطلاعات مقامی طور پراس فون نمبر پر فراہم کی جا سکتی ہیں: 254 71 87 12 366

صومالیہ میں یہ اطلاعات مقامی طور پرٹپ لائین: 252 68 43 43 308 پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔

تمام معلومات کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG