Accessibility links

Breaking News

ایرانی تاجر کے بارے میں معلومات کے لیے انعام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کا جسٹس فار ایوارڈ پروگرام ایرانی تاجر حسین ہاتفی ارداکانی کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک انعام کی پیش کش کر رہا ہے۔

انعام کی یہ پیش کش ریوارڈ کی جانب سے ایسی معلومات کی پیش کش کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں اسلامی پاسدارانِ انقلاب کور یا آئی آر جی سی کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالا جا سکے۔

آئی آر جی سی ایرانی مسلح افواج کی پرائمری شاخ ہے اور امریکہ اور متعدد دوسرے ملکوں نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے۔

پانچ برس قبل اسے دہشت گرد تنظیم نامزد کیے جانے کے بعد سے امریکہ نے ایسی اطلاع کے لیے کافی بڑے انعام کی پیش کش کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں آئی آر جی سی کے مالیاتی نیٹ ورکس میں خلل ڈالا جا سکے۔ اسی طرح حسین ہاتفی ارداکانی کے بارے میں اطلاع پر انعام مقرر ہے۔

یوکرین اور ایسے دوسرے علاقوں سے جہاں تصادم جاری ہیں تباہ شدہ شہید ڈرونز ملنے پر یہ دریافت ہوا کہ کہ ان کی پرواز کی رہنمائی کرنے والے متعدد آلات امریکہ کے تھے اور یہ آلات ارداکانی کے بزنس نیٹ ورک نے حاصل کیے تھے۔

ارداکانی آڑ کے کے لیے ملیشیا میں متعدد کمپنیاں چلاتا ہے جو امریکہ اور دوسرے ملکوں کا بنا ہوا حساس مواد اور ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے پراکسیز کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جنہیں بصورتِ دیگر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کے سبب حصول کے جائز ذریعوں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ان پابندیوں کا ہدف ایران اور آئی آر جی سی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ارداکانی کی قائم کمپنیاں امریکہ کی غیر ملکی عائد کردہ پابندیوں اور برآمدی کنٹرول سے بچنے کی راہ نکال کر اور غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ پرزے آئی آر جی سی کو بھیج دیتی ہیں۔

امریکہ کے محکمہ انصاف نے گزشتہ سال دسمبر میں اردا کانی پر فرد جرم عائد کی جس کا تعلق آئی آر جی سی کے لیے امریکہ کے تیار کردہ دہرے استعمال کے مائیکرو الیکٹرانکس کی خریداری سے متعلق جرائم سے ہے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے پاس حسین ہاتفی اردکانی کے بارے میں معلومات ہیں، تو براہِ کرم 'ریوارڈ فار جسٹس' پر رابطہ کریں۔ ٹیلی فون رابطے کے لیے 7843-702-202 1+ پر رابطہ کریں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG