Accessibility links

Breaking News

قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور گلوبل امپیکٹ فورم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے مشیر جیک سلیوان نے حالیہ گلوبل امپیکٹ فورم میں بتایا کہ اس وقت امریکہ کی خارجہ پالیسی کا مرکز تین بڑے بحران ہیں جن میں یوکرین، غزہ اور سوڈان کی جنگیں شامل ہیں۔

ان بحرانوں کے سلسلے میں امریکہ نے ایک ایسا نکتہ نظر تشکیل دینے کے لیے سخت محنت کی ہے جو صرف فوجی ہی نہیں بلکہ امریکی طاقت کے تمام تر وسائل کا احاطہ کرتا ہے۔

مسٹر سلیوان توجہ دلاتے ہیں کہ ’’اس کا تعلق ترقی اور سفارت کاری سے ہے۔ درحقیقت امریکہ غزہ میں لڑائی ختم کرانے، فلاحی امداد میں اضافے اور یرغمالوں کی واپسی کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے۔

جیک سلیوان کہتے ہیں کہ ’’یہ غزہ کے لوگوں کے لیے بہترین بات ہے جو مسائل کا شکار ہیں۔ یہ اسرائیل کے افراد کے لیے بھی بہترین بات ہے جو سلامتی کے مستحق ہیں اور یہ امریکی لوگوں کے لیے بھی خوش آئند ہے جو مشرقِ وسطیٰ میٕں امن اور استحکام دیکھنے کے خواہاں ہیں جہاں کی صورتِ حال خوفناک خونریزی کے بعد مبہم اور غیر واضح ہے۔

مسٹر سلیوان کہتے ہیں کہ امریکہ کو مصنوعی ذہانت یا اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تشویش ہے۔

مسٹر سلیوان سوال کرتے ہیں کہ ’’کیا ہم ہر دو صورتوں میں آگے رہیں گے جن میں سے ایک تو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی اختراع اور جدت ہے اور دوسری اس بات کو یقینی بنانا کہ مصنوعی ذہانت کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور مصنوعی ذہانت کے خطرات پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا رہا ہے۔

مسٹر سلیوان کہتے ہیں کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اور چیلنج یہ بھی ہے کہ افریقہ، لاطینی امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا جیسے ممالک میں صاف توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مؤثر انداز میں سرمایہ کاری کی جائے۔ ترقی کو فروغ دینے کے لیے قرضوں سے نجات اہم عنصر ہے۔

مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ’’قرضے سے نجات حاصل کرنا ایک ایسی واحد چیزہے جو ترقی پذیر ملکوں کو چیلنجوں اور کسی آئندہ بحران سے نمٹنے کی صورت کو یقینی بنانے سے روکتی ہے۔ چنانچہ اگر ہم سرمائے کو مالی اداروں کے توسط سے فعال کریں اور قرض کے مسئلے کو حل کر سکیں تو اسی صورت میں ہم آگے بڑھتے ہوئے زیادہ پائیدار ترقی کے لیے راستہ ہموار کر سکیں گے۔

مجھے امریکی حکومت میں شامل فلاحی بنیادوں پرکام کرنے والے پیشہ ور افراد پر بہت فخر ہے۔

یہ کہنا ہے مسٹر سلیوان کا۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم خود کو دنیا بھر میں متعدد مقامات پر تکالیف کو کم کرنے میں مدد دینے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھرپور کام کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG