Accessibility links

Breaking News

بلنکن کی نظر میں یوکرین کے مستقبل کی منصوبہ بندی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے یوکرین کے حالیہ دورے کے دوران یوکرین کے لیے فوجی، اقتصادی اور جمہوری طور پرخود کفیل ہونے کا ایک منصوبہ پیش کیا تاکہ امریکہ کی حمایت زیادہ پائیدار سطح پر منتقل ہو سکے۔

وزیر خارجہ بلنکن کہتے ہیں کہ ’’سب سے پہلے ہم اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کر رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس ایک ایسی فوج ہو جس کی اسے میدان جنگ میں کامیابی حاصل کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن قائم کرنے اور مستقبل کی جارحیت کو روکنے کے لیے درکار ہے۔

سیکریٹری بلنکن نے کہا کہ ہمارا مقصد یوکرین کے لیے ایک ایسی مضبوط بنیاد رکھنا ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو سزا کے طور پر بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر سکے۔اس میں مستقبل میں یوکرین کے لیے نیٹو کی رکنیت بھی شامل ہے۔

دوسر ے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوکرین کی معیشت نہ صرف زندہ رہے بلکہ نشوونما پائے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ہماری حکومت اور دیگر حلیف یوکرین کے بنیادی ڈھانچے میں اس کی جدت پسندی میں اور اس کے افراد میں اپنے تمام وسائل کے ساتھ جو بھی سرمایہ کاری کریں گے بالآخر یوکرین کی اقتصادی ترقی نجی شعبے کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔

امریکہ کے وزیرَ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں کہ یوکرین کو مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد دیں۔ اس میں خاص طور پر ٹیکنالوجی، توانائی ، زراعت ، دفاع جیسی متحرک صنعتیں شامل ہیں۔

ہم یوکرین میں کاروبار کرنےکے لیے اٹھنے والی لاگت کو کم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ جنگ کے خطرے کےحوالے سے انشورنس کی فراہمی کی شق کی بدولت آج بحیرہ اسود کے ذریعے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اناج برآمد کیا جا رہا ہے اور یوکرین ایک بار پھر دنیا کو اناج کی فراہمی کر رہا ہے۔

سیکیرٹری بلنکن نے کہا کہ آخر ی بات یہ ہے کہ امریکہ یوکرینی عوام کی جمہوری امنگوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

بلنکن نے کہا کہ ’’اسی لیے ہم حکومت اور سول سوسائٹی کے گروپوں کے ساتھ مل کر یوکرین کے انتخابی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس طرح جب یوکرینی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ حالات سازگار ہیں اور تمام یوکرینی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو روس کی جارحیت سے بے گھر ہوئے۔ یوکرین اور دنیا بھر کے لوگ اس بات پر اعتماد کر سکتے ہیں کہ ووٹنگ کا عمل آزاد، منصفانہ اور محفوظ ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ’’یوکرینیوں کی روح کو بم سے تباہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے اجتماعی قبر میں دفن کیا جا سکتاہے۔ اسے رشوت دے کر خریدا نہیں جا سکتا اور نہ ہی دھمکیوں سے اسے دبایا جا سکتا ہے۔اسی لیے یوکرین کامیاب ہو گا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG