Accessibility links

Breaking News

امریکہ چین تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر جو بائیڈن امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو ذمہ داری سے نبھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس کے تعلق کو ذمہ دارانہ انداز میں سنبھالنا ایک ایسا عمل ہے جس کی باقی دنیا ہم سے توقع کرتی ہے۔

یہ کہنا ہے امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ایسا کرنے کا بہترین طریقہ بات چیت کرنا اور رابطوں کو استوار رکھنا ہے۔‘‘

صدر بائیڈن اور صدر شی کی ملاقات گزشتہ سال سان فرانسسکو کے مضافات میں اپیک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ ہم ذمہ داری کے ساتھ تعلقات کو کنٹرول کر رہے ہیں اور ان کو جس حد تک ممکن ہو مستحکم رکھ رہے ہیں ، اپنے اختلافات سے براہ راست نمٹ رہے ہیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم کہاں کہاں تعاون کر سکتے ہیں۔

دونوں ممالک پہلے ہی تعاون کے کئی شعبوں پر اتفاق کر چکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کہتے ہیں کہ ’’ایک تو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم نے اصل میں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان رابطوں کو بحال کیا ہے جو پہلے بھی موجود تو تھا لیکن اس میں خلل پڑا تھا۔ بلنکن کہتے ہیں کہ اب اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔ کوئی بھی ایسی ایک غلط فہمی جو تنازعہ کا باعث بن سکتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایسے امور کا جائزہ لیا جہاں تعاون کرنا قابلِ فہم تھا۔ ان میں سے ایک سینتھیٹک اوپیئڈز کی لعنت بھی ہے۔ 18 اور 45 سال کے درمیان عمر رکھنے والے امریکیوں کا سرِ فہرست قاتل ایک سینتھیٹک اوپیئڈز ہی ہے جسے فین ٹینیل کہتے ہیں۔

بہت سے کیمیکلز جو فین ٹینیل کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان کا آغاز چین سے ہی ہوتا ہے۔ ان شہ آور کیمیکلز کو ہمارے قریبی علاقے میں ہی بھیجا جاتا ہے اور ان کی منزل عام طور پر میکسیکو ہوتی ہے۔

فین ٹینیل کہلانے والی یہ نشہ آور دوا امریکہ میں پہنچ جاتی ہے اور متعدد لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔ ہم نے ایسے مثبت اقدامات دیکھے ہیں جو چین نے ایسی کچھ کمپنیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں اٹھائے ہیں جو اس برآمد میں شامل ہیں اور پھر نئے ضوابط بھی نافذ کیے گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ’’اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ پیشرفت ہے اور یہ اس بات کا مظاہرہ ہے کہ جب کوئی کام کرنا ہمارے باہمی مفاد میں ہو تو ہم مل کر کام کر سکتے ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG