Accessibility links

Breaking News

عالمگیر انسانی حقوق کی حمایت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے حال ہی میں انسانی حقوق کی رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹیں ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے امریکہ ان عالمی انسانی حقوق کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ کہنا ہے سفیر رابرٹ گلکرسٹک کا جو جمہوریت، انسانی حقوق، اور محنت بیوروکے سینئرعہدے دار ہیں۔

سفیر رابرٹ گلکرسٹ کہتے ہیں کہ ’’اگرچہ ہمارے انسانی حقوق عالمگیر ہیں تاہم عالمی سطح پر ان کا احترام دور کی بات ہے اور امریکہ تسلیم کرتا ہے کہ ان حقوق کی حمایت کرنا اکثر خطرناک ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے محافظ اور سول سوسائٹی کے رہنما زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عام طور پر ذاتی خطرے کا سامنا کرتے ہوئے کام کرتے ہیں۔ ان جماعتوں کے اراکین اور ان لوگوں کو اکثر دھمکیوں اور ایذا رسانی، گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔

سفیر گلکرسٹ نے کہا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو ایک چیز واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ کی انسانی حقوق کے دفاع اور حمایت میں عالمی قیادت ہمیشہ کی طرح ضروری ہے۔

سفیر گلکرسٹ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انسانی حقوق کی رپورٹ ہر ملک کے لیے ایک باوثوق اور احتیاط سے جانچی گئی رپورٹ پیش کرتی ہے جو ایران سمیت دنیا کے ہر کونے میں انسانی حقوق کے حالات کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرتی ہے۔

سفیر رابرٹ گلکرسٹ کہتے ہیں کہ’’ 2023 میں ایران کا انسانی حقوق کا مایوس کن ریکارڈ مسلسل خراب ہوتا چلا گیا۔ حکومت نے مذہبی اور نسلی اقلیتی گروہوں، انسانی حقوق کے وکلا، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو ہدف بنایا۔ خواتین کے حوالے سے بھی صورت حال خراب ہوتی گئی۔

ایرانی خواتین کو ان افرادپر سزاؤں کے وسیع اطلاق کے ذریعے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی اور جس کے نتیجے میں احتجاج اور سول نافرمانی کی بھرپور کارروائیاں ہوئیں۔

سفیر گلکرسٹ نے کہا کہ متعدد ایرانی خواتین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو اپنی سر گرمیوں کی وجہ سے جیل کی اضافی سزائیں دی گئی ہیں اور وہ بدستور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’حکام پرامن احتجاج کو دبانے کی کوشش میں لوگوں کو حراست میں لینے، سزائیں سنانے اور پھانسی جیسی سزاؤں پر عمل درآمد کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں جو اخلاقی پولیس کی تحویل میں 22 ستمبر کو مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہوا۔

محکمہ خارجہ نے 2022 کے فسادات کے حوالے سے حالیہ کڑی کارروائی کے بعد ویزا پابندیاں اور اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں جن کا مقصد ایرانی حکام کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

سفیر گلکرسٹ رابرٹ نے کہا کہ ’’امریکہ اپنے مخالفوں اور شراکت داروں کے انسانی حقوق کی صورتِ حال کو یکساں طور پر بیان کرتا ہے اور ان حقوق کے احترام کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والے انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں کی بے لوث کوششوں کو آگے بڑھا تا ہے اور ایک ایسی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد کر رہا ہے جہاں یہ حقوق ہر ایک کے لیے بہتر طور پر محفوظ ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG