Accessibility links

Breaking News

مغربی افریقہ اور ساحل کے لوگوں کی مدد کرنا


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

مغربی افریقہ اور ساحل کے لیے اقوامِ متحدہ کا دفتر یا یو این او ڈبلیو اے ایس ڈاکار، سینیگال میں اقوامِ متحدہ کا ایک سیاسی مشن ہے جو 2002 میں مغربی افریقہ اور ساحل میں سفارت کاری اور سیاسی ثالثی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ مغربی افریقہ اور ساحل کے لوگوں کو درپیش بے پناہ چیلنجوں کے پیش نظر یو این اوڈبلیو اے ایس ابھی بھی بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجوں میں سے ایک دہشت گردی ہے۔

سفیر گرین فیلڈ کا کہنا ہے کہ حکومتیں علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور ریکارڈ حد تک تشدد کی سطح کا مشاہدہ کر رہی ہیں اور وہ رہنما سیکیورٹی کی صورتِ حال کو مزید خراب کر رہے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف سخت ہتھکنڈوں میں مصروف ہیں جب کہ پسماندگی کا محرک بننے والے عوامل کو حل کرنے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔

ساحلی مغربی افریقہ میں سیکیورٹی کا خطرہ مزید پھیل رہا ہے جیسا کہ ہم بینن اور ٹوگو میں بار بار ہونے والے حملوں اور نقل مکانی میں مسلسل اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق جھیل چاڈ بیسن کو شمال مشرقی نائیجیریا میں حملوں اور اغوا کی وارداتوں میں بھی اضافے کا تجربہ ہوا ہے۔ سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کے باوجودمغربی افریقہ اور ساحل میں جمہوریت کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔

سفیر گرین فیلڈ کہتی ہیں کہ ’’ہم لائبیریا اور سینیگال میں اس سال ہونے والے انتخابات کے بعد اقتدار کی جمہوری منتقلی کی تعریف کرتے ہیں اور گھانا کو حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات پر مبارکباد دیتے ہیں۔

تاہم پورے خطے میں پسپائی کے واضح نشانات بھی ہیں خاص طور پر ان ممالک میں جو احتجاج پر پابندی لگا کر اپنی سیاسی اور شہری حدود کو کم کر رہے ہیں۔ان کارروائیوں میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے دیگر وکلا کو گرفتار کرنا اور اظہارِ رائے کی آزادی کو ختم کرنا جیسے معاملات شامل ہیں۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ’’رہنماؤں کو ان پریشان کن رجحانات کو تبدیل کرنا چاہیے۔ انسانی حقوق اور آزادیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے خبردار کیا کہ پورے خطے میں لاکھوں افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان میں برکینا فاسو، مالی، نائجر، اور نائیجیریا کے 25 ملین سے زیادہ لوگ شامل ہیں اور پورے خطے میں تقریباً 33 ملین لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

سفیر گرین فیلڈ نے کہا کہ ’’اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق بے گھری کا پیمانہ بھی ڈرامائی طور پر بڑھ گیا ہے۔ افریقہ میں امریکہ انسانی امداد دینے والے ملکوں میں سر فہرست ہے جس نے 2024 میں پورے برِاعظم میں 6.7 بلین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد فراہم کی ہے۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے اور ہم یہ کام تنہا نہیں کر سکتے۔ ہمیں بطور بین الاقوامی برادری مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ ’’اس میں سے کوئی بھی کام آسان نہیں ہوگا لیکن ہمیں اپنے عزم کو کم نہیں ہونے دینا چاہیے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG