Accessibility links

Breaking News

امریکہ کے 39ویں صدر جمی کارٹر کا انتقال


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے انتالیسویں صدر جمی کارٹر 29 دسمبر 2024 کو ریاست جارجیا میں اپنے گھر پر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ 77 سالہ ازدواجی زندگی گزار کر 2023 میں انتقال کر گئی تھیں۔

صدر کارٹر کے سرکاری کریئر کا آغاز 1943 میں امریکہ کی نیول اکیڈمی میں کیڈٹ کے طور پر ہوا۔ انہوں نے بعد میں ایلیٹ نیوکلیئر آبدوز پروگرام کے لیے منتخب ہونے سے پہلے بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے دونوں بیڑوں میں خدمات انجام دیں۔

جارجیا کے مکین اور ڈیموکریٹ کارٹر کو 1970 میں ان کی آبائی ریاست کا گورنر منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے 1976 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور جیت کر ری پبلکن پارٹی کے صدر جیرالڈ فورڈ کو شکست دی۔ کارٹر نے 1980 میں رونالڈ ریگن سے انتخاب ہارنے سے پہلے ایک صدارتی مدت میں اپنے فرائض انجام دیے جس کی بڑی وجہ ایرانی اسلام پسندوں کی تحویل میں 52 امریکی یرغمالوں کی رہائی ممکن بنانے کی ناکامی تھی۔

ان کی صدارت کا ایک نمایاں کارنامہ 1978 کا کیمپ ڈیوڈ معاہدہ تھا۔ یہ ایک تاریخی امن معاہدہ تھا جسے کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان ثالثی کرتے ہوئے ممکن بنایا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں مصری صدر انور سادات اور اسرائیلی وزیرِ اعظم میناچم بیگن نے 1978 میں امن کا نوبل انعام جیتا۔

کارٹرنے 56 برس کی عمر میں اوول آفس چھوڑنے کے بعد اگلی چار دہائیاں فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گزاریں اور عالمی سطح پر احترام حاصل کیا۔

جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ روزلن برسوں تک غیر منافع بخش تنظیم ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی کے لیے کام کیا اور پسماندہ افراد کے لیے رضاکارانہ طور پر گھر بنانے کے کام میں مصروف رہے۔ کارٹر نے اپنے آبائی علاقے پلینز کے چرچ میں ایک عقیدت مند مسیحی کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک سنڈے اسکول میں بھی تعلیم دی۔

کارٹر کو ان کی صدارت کے بعد دنیا بھر میں جاری تنازعات کے لیے پرامن حل کو فروغ دینے اور جمہوریت اور انسانی حقوق کی علمبرداری کو تسلیم کیا گیا۔ ایسا بنیادی طور پر کارٹر سینٹر کے ذریعے ہوا جسے انھوں نے اور سابق خاتون اول نے 1982 میں اٹلانٹا کی ایموری یونی ورسٹی میں قائم کیا تھا۔

کارٹر کو 2002 میں ایتھوپیا، اریٹیریا، بوسنیا اور ہیٹی جیسی جگہوں پر انسانی حقوق اور امن کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔

صدر جو بائیڈن نے سابق صدر کارٹر کو ’عظیم کردارکے ساتھ ہمت، امید اور رجائیت پسند شخص‘ کے طور پر سراہا۔ ہمدردی اورواضح اخلاقیات کے ساتھ وہ اپنا کام کرتے رہے جس میں بیماری کے خاتمے، امن قائم کرنے، شہری اور انسانی حقوق کو آگے بڑھانے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو فروغ دینے، بے گھر افراد کے لیے گھر بنانے اور ہمیشہ لوگوں کی وکالت جیسے فرائض شامل تھے۔ انہوں نے پوری دنیا میں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا، انھیں استقامت دی اور تبدیل کر دیا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG