Accessibility links

Breaking News

یوکرین کی حمایت عالمی سلامتی کی حمایت ہے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی روس کے وحشیانہ حملوں کے دوران یوکرین کی سپورٹ قریبی شراکت داری کی حمایت سے زیادہ ہے۔ نائب صدر کاملا ہیرس نے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ سمٹ میں یوکرین میں امن کے بارے میں کہا کہ یہ’’بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کو برقرار رکھنے، جمہوری اقدار کا دفاع کرنے اور آمروں کے خلاف کھڑے ہونے کا عہد ہے۔

نائب صدر کاملا ہیرس کہتی ہیں کہ ’’روس کی جارحیت نہ صرف یوکرین کے لوگوں کی زندگیوں اور آزادی اور عالمی غذائی تحفظ اور توانائی کی فراہمی پر حملہ ہے بلکہ روس کی جارحیت بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں شامل اصولوں پر بھی حملہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت طویل عرصے سے قائم اصولوں کو نظر انداز کرنا عالمی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اگر قومیں غیر قانونی طور پر پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

نائب صدر کہتی ہیں کہ ’’اگر دنیا ایک جارح کے اپنے پڑوسی پر حملہ کرنے پر ردِعمل کا اظہار نہیں کرتی تو اس سے دوسرے جارح عوامل کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

یہ صورتِ حال ایک ایسی دنیا کی جانب لے جاتی ہے جہاں نظم و ضبط اور استحکام کے بجائے فتح کرنے اور افراتفری پیدا کرنے کے امکانات ہوتے ہیں جس سے تمام اقوام کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

امریکی نائب صدر ہیرس کا روس کے غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ کہنا ہے کہ امن سربراہی اجلاس کے دوہرے فائدے ہیں کہ اس سے توانائی اور غذائی تحفظ کو بڑھانے کے لیے کام کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ’’یوکرین کے بغیر اس جنگ کے خاتمے کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ اگرچہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن نے ایک تجویز پیش کی ہے جس کا مفہوم اسی انداز کا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’’ہمیں سچ بولنا چاہیے۔ وہ مذاکرات کی دعوت نہیں دے رہے۔ وہ ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکہ یوکرین کے ساتھ کسی فلاحی جذبے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس لیے کہ یہ ہمارے اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔ ہم 90 سے زیادہ ممالک کے وفود کے ساتھ ہیں جو یوکرین کے منصفانہ امن میں اسٹریٹجک دلچسپی رکھتے ہیں۔

یوکرین کے خلاف روس کی بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ عالمی اتحاد اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

نائب صدر ہیرس نے کہا کہ امریکہ یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور روس پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔

ہم اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور یوکرین کے عوام کی مرضی پر مبنی منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG