Accessibility links

Breaking News

یوکرین کے مستقبل کی حمایت کرنا اور اسے مزید مضبوط بنانا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپ کا مستقبل اور کئی اعتبار سے دنیا کا مستقبل یوکرین کے لوگوں کی بہادری اور استقامت پر منحصر ہے۔

ہم یہ جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر سے جمہوری اتحادی یوکرینی شراکت داروں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (بین الاقوامی ترقی کے لئے امریکی ادارے) یعنی یو ایس اےآئی ڈی کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسوبل کولمین نے کیف انویسٹمنٹ فورم میں اپنے کلیدی خطاب میں یہ بات کہی ہے۔

یوکرین کے خلاف اپنی وحشیانہ اور غیر قانونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نہ صرف یوکرینی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ ’’یقیناً امریکہ ایسے ہتھیار اور مدد فراہم کر رہا ہے جو یوکرین کو لڑائی میں مقابلے کے لیے درکار ہے۔

کولمین کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین کے جنگ کے بعد کے مستقبل کی طرف بھی دیکھ رہا ہے۔ امریکہ یو ایس اے آئی ڈی کے ذریعے کام کرتے ہوئے یوکرین اور اس کے لوگوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین کہتی ہیں کہ یوکرین کی بحالی کی ایک کلیدتو ایک مضبوط، پھلتا پھولتا اور متحرک نجی شعبہ ہوگا اور ایک ایسی معیشت جو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے، برآمدات میں اضافہ کرتی ہے اور ٹیکس سے محصولات حاصل کرتی ہے۔

جیسا کہ روسی فوج یوکرین کی معیشت کے ایک حصے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے دنیا کو خوراک فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے تحفظ کے لیے یو ایس اے آئی ڈی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے کسانوں کو بیج اور کھاد فراہم کر رہا ہے اور اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے علاوہ ایسے محفوظ برآمدی راستے بنا رہا ہے جو انہیں خوراک اگانے اور فروخت کرنے کے لئے درکار ہیں۔

روس ملک کی زرعی زمینوں اور زرعی برآمدی انفراسٹرکچر پر حملہ کر رہا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے یوکرین میں زرعی پیداوار پر روس کی جنگ کے اثرات کو کم کرنے اور یوکرین کی اقتصادی بحالی کو تیز کرنے کے لیے اضافی 60 ملین ڈالر کی امداد کا یکم مئی کو اعلان کیا۔

بہتر انداز میں کام کرنے والی معیشت کے لیے توانائی کی وافر فراہمی ضروری ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ پوٹن یہ جانتے ہیں اور اسی لیے ’’یوکرین کے برقی گرڈ اور اس کے ہیٹنگ نظام کو ہدف بناتے ہوئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’’یو ایس ایڈ، سیکیورنگ پاور، ایڈوانسنگ ریزیلینس اینڈ کنیکٹیویٹی نامی پروجیکٹ کے لیے 190 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کرے گا جس سے یوکرین کی حکومت پانچ برسوں میں فوری طور پر درکار توانائی حاصل کر سکے گی۔

یہ فنڈز تقریباً ایک بلین ڈالر کے علاوہ ہیں جو امریکہ نے پہلے ہی یوکرین کو ’’اپنی روشنیوں کو برقرار رکھنے اور ہیٹنگ نظام کو فعال رکھنے کے لیے فراہم کیے ہیں۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کولمین نے کہا کہ امریکہ کا ’’ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ یوکرین کو نہ صرف جنگ جیتنے کے قابل بنانا، بلکہ مستقبل میں بھی کامیابی کے حصول کی صلاحیت دینا ہے۔

ہم چاہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں ایک ایسے یوکرین کو دیکھیں گے جو خوشحالی اور وقار کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور ایسا صرف ایک مضبوط اور لچکدار معیشت ہی ممکن بنا سکتی ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG