Accessibility links

Breaking News

ایران کے بین الاقوامی جرائم کا راستہ روکنا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایک ایرانی اور کینیڈا کےدو شہریوں نے امریکی سر زمین پر دو افراد کو قتل کرنے کی سازش کی۔

ان دو افراد میں سے ایک کا تعلق ایران سے ہے۔ امریکہ کے محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیاں ایران میں مقیم ناجی شریفی زن دشتی اور ڈی موائن پیٹرک جان رائن اور ایڈم رچرڈ پیرسن نامی دو کینیڈینز نے امریکہ کے علاقے میری لینڈ میں رہائش پذیر دو افراد کے قتل کی سازش تیار کی۔

ملزمان نے قتل کی اسکیم کی تفصیلات کی منصوبہ بندی کے لیے خفیہ میسجنگ سروس اسکائی ایک استعمال کی۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ زن دشتی رائن کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر اور اخراجات کے لیے اضافی ب20 ہزار ڈالر دینے پر آمادہ تھا۔

ایف بی آئی کاؤنٹر انٹیلی جینس ڈویژن کی اسسٹنٹ ڈائیرئکٹر سوزین ٹرنر نے تحریر کیا کہ آج 29 جنوری ہے۔ ان الزامات سے ایرانی گروپوں کی جانب سے امریکی سرزمین پر امریکی شہریوں کوقتل کرنے کے طریق کار کا اظہار ہوتا ہے۔ مسٹر زن دشتی اور ان کے شرکا کار کا مبینہ منصوبہ قابلِ مذمت ہے اور ایف بی آئی امریکی رہائشیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں برداشت نہیں کرے گی اور ہم ان افراد کا اس وقت تک تعاقب جاری رکھیں گے جب تک انہیں قانون کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ نہ لے آیا جائے۔

امریکی محکمہ انصاف نے 2023 میں ایسے تین افراد کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا جنہوں نے نیویارک شہر میں حقوق انسانی کے ایک ایرانی نژاد کارکن کو قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

محکمہ انصاف نے دو برس قبل بھی ایک ایرانی انٹیلی جینس افسر اور ایرانی انٹیلی جینس کے تین دوسرے ذرائع پر حقوق انسانی کے اسی کارکن کو اغوا کرنے اور زبردستی ایران لیجانے کی منصوبہ بندی کے لیے فردِ جرم عائد کی تھی تاہم وہ اسکیم بھی ناکام ہو گئی تھی۔

امریکی محکمہ انصاف نے حال ہی میں جو الزامات عائد کیے ہیں ان کے حوالے سے محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ برطانیہ کے ساتھ مل کرناجی شریفی زن دشتی اور اس کے قریبی ساتھیوں کے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ یہ نیٹ ورک ایران کی وزارت انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی کے حکم پر کارروائیاں کرتا ہے اور اس نے بین الاقوامی سطح پر جبر اور تشدد کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔ ان میں ایرانی حکومت کے ناقد سمجھے جانے والے افرادکو خاموش کرنے کی کوشش میں متعدد علاقوں میں قتل اور اغواء کی وارداتیں شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جینس برائین نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین اور سرگرم کارکنوں کو ہدف بنانے کی مسلسل کوششیں اس کے عدم تحفظ کے گہرے احساس اور ایران کے اندرون ملک روا رکھے جانے والے جبر کو دنیا بھر میں پھیلانے کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ سمیت اپنے بین الاقوامی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے بین الاقوامی سطح پر جبر کا مقابلہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اس خطرے کو روکنے کے لیے خاص طور سے امریکی سرزمین پر اسے روکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور طریقے استعمال کرے گا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG