Accessibility links

Breaking News

غزہ، اسرائیل پر واضح امریکی پوزیشن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے خصوصی سیاسی امور کے لیے متبادل نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ نہ صرف نجی طور پر اپنے نکتہ نظر کے بارے میں وضاحت رہا ہے بلکہ ہم نے انہیں بار بار اسی طرح عوامی سطح پر بیان کیا ہے۔

رابرٹ ووڈ کہتے ہیں کہ ’’اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کا عزم فولادی ہے۔ میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں: ’فولادی‘ ہم حماس کی شکست، سنوار اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے اور یرغمالوں کو رہا ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہم غزہ پر حماس کے کنٹرول کی مخالفت کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم غزہ پر اسرائیلی قبضے کی حمایت بھی نہیں کرتے اور نہ ہی کریں گے۔

ہم نے طویل عرصے سے رفح میں بڑے پیمانے پر کسی بھی فوجی آپریشن پر اپنا اعتراض برقرار رکھا ہے کیوں کہ اس سے بڑے پیمانے پر شہری نقصان کا خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ’’غزہ کی صورتِ حال کو ایک تباہی، ایک ڈراؤنا خواب اور زمین پر جہنم کے طور پر بیان کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران رفح سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوکرغزہ کے دیگر علاقوں میں جا چکے ہیں۔ بیش تر بے گھر افراد نے خان یونس اور دیر البلاح میں پناہ حاصل کی ہے۔ لیکن وہاں کی صورتِ حال خوفناک ہے، ناکافی لیٹرین، واٹر پوائنٹس، نکاسی آب اور پناہ گاہوں کے ساتھ حالات سنگین ہیں۔

سفیر ووڈ نے کہا کہ ’’لہذا یہ واضح ہے کہ ان بے گھر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسرائیل کی تیاریاں ناکافی ہیں۔

ووڈ مزید کہتے ہیں کہ ’’اسرائیل کو اس صورتِ حال کے تدارک کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ زندگیوں کا دارومدار اسی پر ہے۔

اگر اس تباہ کن صورتِ حال میں روشنی کی کوئی کرن ہے تو وہ میری ٹائم کوریڈور یا بحری راہداری کا افتتاح ہے۔

انسانی امداد کی پہلی کھیپیں کثیر القومی انسانی ہمدردی کے تحت تعمیر کیے گئے گھاٹ کے ذریعے غزہ کے ساحلوں پر پہنچ چکی ہیں۔

سفیر ووڈ مزید کہتے ہیں کہ ’’اپنی پوری آپریٹنگ صلاحیت کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرقائم میری ٹائم کوریڈور ایک ماہ میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔

سفیر رابرٹ ووڈ مزید کہتے ہیں کہ ’’امریکہ اور دیگر ممالک سے مزید امداد قبرص پہنچ رہی ہے جہاں اسے گھاٹ تک پہنچانے کے لیے بحری جہازوں پر لادا جائے گا۔

لیکن قحط کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں سمندر کے ذریعے امداد کی ترسیل زمین کے ذریعے فراہم کی جانے والی امداد کا متبادل نہیں ہے۔

امریکہ زمینی گزرگاہوں کے ذریعے غزہ تک پہنچنے والی امداد کی مقدار کو مزید بڑھانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

سفیر ووڈ نے کہا کہ ’’جیسا صدر بائیڈن نے زور دیا ہے کہ ہمیں لڑائی کو روکنے اور یرغمالوں کو گھر واپسی کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

حماس کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئیے اور یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ اسی طرح سے لڑائی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG