Accessibility links

Breaking News

نیٹو سربراہی اجلاس میں یوکرین توجہ کا مرکز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ واشنگٹن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین کی حمایت توجہ کا مرکز تھی۔

انہوں نے کہ اس سربراہی اجلاس نے واضح کر دیا ہے کہ جیسا کہ یوکرین کے عوام اپنی سرزمین کے دفاع اور اپنے راستے کا انتخاب کرنے کے حق کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہےہیں۔

نیٹو یوکرین کے طویل مدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور اس میں وہ مضبوط راستہ بھی شامل ہے جو ہم نے یوکرین کی اتحادمیں رکنیت کے لیے بنایا ہے۔

جیسا کہ نیٹو کے ارکان کی جانب سے واشنگٹن سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں عکاسی کی گئی ہے نیٹو اس وقت اور مستقبل میں یوکرین کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کو تقویت دے رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بقول ان کے ’’اہم اقدام ‘‘ کا خاکہ پیش کیا۔

جیک سلیوان کہتے ہیں کہ ’’سب سے پہلے تو اتحادیوں نے اجتماعی طور پرعہد کیا ہے کہ اگلے سال کے دوران یوکرین کو کم از کم 40 بلین یورو مالیت کی سیکیورٹی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس کے بعداپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہم یوکرین کو پانچ ایسے اسٹریٹجک فضائی دفاعی نظام اور درجنوں ٹیکٹیکل سسٹم فراہم کریں گے جو خاص طور پر سرحدوں پر یوکرینی افواج کی حفاظت میں مدد کے لیے درکار ہیں۔

ہم اپنی پیداوار سے آئندہ سال کے دوران بھی سینکڑوں اہم فضائی دفاعی میزائل یوکرین کو فراہم کریں گے اور امریکہ، ڈنمارک اور نیدرلینڈز نے مل کر یوکرینی افواج کو F-16 کی منتقلی شروع کر دی ہے اور یوکرین کے پائلٹ ان طیاروں کے ساتھ کام کریں گے۔

قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس یوکرین کے لیے طویل مدتی حمایت کے ایک نئے معاہدے کے آغاز کا موقع بھی تھاجس میں 20 سے زائد ممالک اور یورپی یونین نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کو یو کرین کمپیکٹ کا نام دیا گیا۔

یہ کمپیکٹ ان تمام ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتا ہے۔

سلیوان کا کہنا ہے کہ ’’یہ معاہدہ واضح کرتا ہے کہ ہم اس لڑائی میں یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم اس کی طاقت بڑھانے میں بھی مدد کریں گے تاکہ وہ مستقبل میں ہونے والی جارحیت کو قابل اعتبار طور پر روکے اوراپنا دفاع کر سکے۔

قومی سلامتی کے مشیر سلیوان نے کہا کہ نیٹو کے ارکان نے واشنگٹن سربراہی اجلاس کے اپنے اعلامیہ میں اس بات کی تصدیق کی کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے۔

جیک سلیوان مزید کہتے ہیں کہ ’’یہ سربراہی اجلاس یعنی واشنگٹن سمٹ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ایک پل تعمیر کرنے کے بارے میں ہے کیوں کہ وہ اہم اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن اہم اقدامات کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اس پل کے لیے تعمیراتی بلاکس ہیں۔

سلیوان نے اعلا ن کیا کہ ’’یہ اقدام واضح کرتے ہیں کہ پوٹن ہمیں تقسیم نہیں کر سکتے۔ وہ ہم سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ وہ ہمیں کمزور نہیں کر سکتے اور روس نہیں یوکرین اس جنگ میں غالب رہے گا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG