Accessibility links

Breaking News

یوکرین کی فوجی امداد پر امریکی وزیرِ دفاع کا مؤقف


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے لیے حال ہی میں ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا جائزہ لیا جب ان کی ملاقات یوکرین کے وزیرِ دفاع رستم عمروف سے ہوئی۔

آسٹن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ امریکہ جلد ہی یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی سیکیورٹی امداد کا اعلان کرے گا۔

یوکرین کو جنگ کے ایک اہم موڑ پر ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے یہ امداد مختص کی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ یہ پیکیج ’’امریکی سٹاک سے مزید فضائی دفاعی انسیپٹرز، ٹینک شکن ہتھیار، اور دیگر اہم جنگی سازوسامان فراہم کرے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ پیکج امریکہ کو مزید پیٹریاٹ اوراین اے ایس اے ایم ایس ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز کی خریداری کے قابل بنائے گا اورجس کی فراہمی کچھ غیر ملکی فوجی فروخت کے لیے ترسیل کو دوبارہ مرتب کرتے ہوئے سرعت سے ممکن بنائے گی۔

امریکہ اور یوکرین نے دوطرفہ سیکیورٹی کے 10 سالہ معاہدے پر جون میں دستخط کیے تھے جس کے تحت یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے امریکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جیسا کہ صدر بائیڈن نے کہا کہ ’’یوکرین میں پائیدار امن اور مستقبل میں ہونے والی جارحیت کو روکنے کے لیے یوکرین کی اپنی دفاعی صلاحیت ضروری ہے۔

وزیرِ دفاع آسٹن نے کہا کہ امریکہ کے روس کی مسلسل جارحیت کے باوجود یوکرین کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔

وہ کہتے ہیں کہ یوکرین کو ایک کڑی جنگ کا سامنا ہے جب سے پوٹن نے غیر محتاط اندازمیں لڑائی کا انتخاب کیا ہے۔ کریملن آپ کے شہروں اور شہریوں پر بمباری میں شدت پیدا کر رہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرینی افواج کی ’’روس کے حملوں کو جرأت، ہوشیاری، مہارت اور مسلسل کوششوں سے روکنے کی تعریف کی۔

وزیرِ دفاع آسٹن نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکہ کا عزم پختہ ہے۔ ’’تقریبا 50 اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم وہ اہم صلاحیتیں فراہم کرتے رہیں گے جن کی یوکرین کو آج روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کل روسی جارحیت کو روکنے کے لیے ضرورت ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG