Accessibility links

Breaking News

امریکہ ایران کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کاخواہش مند


فائل فوٹو
فائل فوٹو

خطرات کے سالانہ اندازوں سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایران اپنی وسیع معاندانہ سرگرمیوں کے باعث ایک علاقائی خطرہ بنا رہے گا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد، بدنام شامی حکومت کی حمایت اور جارحانہ سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی بڑھتی ہوئی آمادگی کی وجہ سے امریکی فوجی اہل کا، رفقا اور مفادات خطرے میں ہیں۔

مزید براں ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی آگے بڑھا رہا ہے اور ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے میں طے شدہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے اس نے اپنی بعض ایٹمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ایران کی جانب سے ہمیں جو بھی چیلنج درپیش ہے خواہ یہ اس کے نائبین کے لیے درپردہ حمایت ہو، دہشت گردوں کے لیے اس کی مدد ہو، اس کا دور مار میزائلوں کا پروگرام ہو، ان سب سےنمٹنا ایسی صورت میں اور بھی دشوار ہو جائے گا اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیا ر ہوئے۔

اُن کے بقول ہماری اولین خواہش ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو واپس بوتل میں بند کردیا جائے اور مذاکرات میں درپیش اس چیلنج سے چھٹکارا پا لیا جائے۔

ان ایٹمی مذاکرات میں خاصی پیش رفت ہوئی مگر حالیہ ہفتوں میں کئی حل طلب مسائل کی وجہ سے یہ مذاکرات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں ترجمان پرائس نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے علاوہ بھی ایران کے ساتھ معاملات کی بہتری کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG