Accessibility links

Breaking News

امریکہ کیوبا، نکاراگوا اور وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ کا خواہاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو


امریکی معاون وزیر خارجہ برائے مغربی نصف کرہ کے امور برائن نکولس نے کہا کہ کیوبا، نکاراگوا اور وینزویلا کے لوگوں کے لیے آزادی اور انسانی حقوق کو مستحکم بنانے کے لیے بدستور پر عزم رہے گا۔

انہوں نے کہا،" پر امن مظاہرین کوان کے ملک میں حراست میں رکھنا اور سیاسی بنیادوں پر مقدمے قائم کرنا جمہوریت کی توہین کے مترادف ہیں اور یہ عمل بدستور جاری ہے۔ "

اسسٹنٹ سیکریٹری نکولس نے مزید کہا کہ کیوبا میں، جاری معاشی بحران کے دوران اپنے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے بجائے، حکومت نے گزشتہ سال سیاسی کریک ڈاؤن کا ایک اور سلسلہ شروع کیا۔ مظاہرین پر بغاوت کا الزام لگایا اور انہیں 7 سے 30 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی۔

انہوں نے مزید کہا،"اسی طرح، نکاراگوا میں، اورٹیگا-موریلو حکومت نے سرکاری پالیسیوں کی وسیع پیمانے پرمخالفت کے جواب میں انسانی حقوق کے خلاف وحشیانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا، جس کے نتیجے میں نکاراگوا کے 320 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے" ۔

امریکہ پورے نصف کرہ بشمول وینزویلا میں جمہوری طرز حکمرانی کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ نومبر 2021 میں ملک کے عام انتخابات کے قریب آتے ہی نکولس مدورو کی حکومت نے 40 سے زیادہ سیاسی مخالفین اور سرگرم کارکنوں کے علاوہ متعدد صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔ تاکہ انتخابات کے نتائج کو مؤثر طریقے سے دھاندلی کے ذریعے تبدیل کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ سیکریٹری نکولس نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو خوراک، پانی اور طبی دیکھ بھال جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔ مزید براں قیدیوں کو مارا پیٹا گیا، پانی میں ڈبوئے رکھا۔ الکٹرک شاک دیے گئےاورانہیں انتہائی سرد درجۂ حرارت میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خواتین قیدیوں نے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کی اطلاع دی ہے۔

اسسٹنٹ سیکریٹری نکولس نے یہ بھی کہا کہ "امریکہ، دنیا بھر میں شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر، سیاسی وجوہات کی بنا پرغیرمنصفانہ طور پر حراست میں لیے گئے تمام افراد کی رہائی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اور ایسی شرائط کی حمایت کرتا ہے ، جن کے ذریعے وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہو سکیں اور اس کے نتیجے میں وہاں کے لوگ اپنے لیڈر منتخب کر سکیں ‘‘ ۔

"ہم وینزویلا، کیوبا، اور نکاراگوا کے عوام کے ایک ثابت قدم شراکت دار رہیں گے۔ کیونکہ وہ اپنے ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں، جس میں ان کے رہنما سبھی شہریوں کے لیے انسانی حقوق اورآزادیوں کا احترام کریں."

کیوبا، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہریوں کے لیے زیادہ آزادی، حکومتی احتساب اور جمہوریت کے حصول میں ان کی مدد کرنے کے لیے امریکہ اپنے تمام سفارتی اور اقتصادی وسائل کوبدستور بروئے کار لاتا رہےگا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG