Accessibility links

Breaking News

یو ایس ایڈ کی فلپائن کے لیے کووڈ-19 کی ویکسین کی فراہمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے دنیا بھر میں کووڈ-19 کی ویکسین کی تیزی سے تقسیم کا تہیہ کر رکھا ہے تاکہ اس عالمی وبا کو ختم کرنے میں مدد دی جا سکے۔

ابھی حال ہی میں بین الاقوامی ترقی کے لیے امریکی ادارے یا یو ایس ایڈ نے فلپائن میں ویکسین کی فراہمی میں مدد دینے کے لیے کووڈ نائنٹین کے امدادی پروگرام کے تحت مزید ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا۔ اس امداد سے فلپائن میں کووڈ-19 کی تشخیص، اس کے انتظام اور علاج کے قومی منصوبے میں مالی مدد حاصل ہو سکے گی۔

خاص کر ایسی آبادیوں میں جہاں اس کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ اس امداد کے ساتھ یو ایس ایڈ، محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع کی جانب سے فلپائن میں کوویڈ نائنٹین کی مجموعی اعانت اس عالمگیر وبا کی ابتدا کے بعد سے تین کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

اس امداد کا ایک ایسے ملک میں خیر مقدم کیا جائے گا جو کووڈ-19 سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ فلپائن ایشیا کے ان ملکوں میں ہے جہاں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات ہوئی ہیں اور اخباری اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے بعد سے وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد سے نمٹ رہا ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے اندر 23 لاکھ انفیکشن کے کیسز کا 20 فی صد سے زیادہ گزشتہ ماہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مجموعی اموات 36 ہزار سات سو سے زیادہ ہو چکی ہیں۔

صدر جو بائیڈن کے وعدے کے مطابق کہ امریکہ دنیا میں ویکسین کے ذخیرے کا کام دے گا، امریکہ 90 لاکھ سے زیادہ خوراکیں عطیہ کے طور پر فلپائن کو دے چکا ہے تاکہ جانوں کا تحفظ کیا جا سکے اور اس عالمگیر وبا کا خاتمہ کیا جا سکے۔

یہ کو ویکس منصوبے کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ خوراکوں سے زیادہ کی تقسیم کا حصہ ہے۔

یو ایس ایڈ کو ویکس یو ایس جی کو سب سے زیادہ عطیہ دے رہا ہے اس کے علاوہ یو ایس ایڈ نے صحت کی دیکھ بھال کے تقریباً 44 ہزار کارکنوں کی امداد کی ہے جو اگلی صفحوں میں کام کرتے ہیں اور اس نے 800 سے زیادہ اسپتالوں اور کلینکس میں اضافی سہولتیں بہم پہنچائی ہیں اور ساتھ ہی ایسے ضروری ساز وسامان مثلاً ذاتی تحفظ کے آلات، جانچ کے لیے سامان، دوائیں، حفظانِ صحت کی اشیا اور جان بچانے سے متعلق دوسرا سامان مہیا کیا ہے۔ یہ سب فلپائن میں کوویڈ نائنٹین سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

یو ایس ایڈ کا ادارہ فلپائن میں ویکسین کی فراہمی اور اس کی ترسیل میں مدد دیتا ہے اور مقامی سرکاری یونٹوں اور صحت کے حکام کی برابر مدد کرتا ہے جن میں اگلی صفحوں میں کام کرنے والے صحت کے کارکن شامل ہیں تاکہ وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جائے۔

ویکسین کے لیے ترجیحی بنیاد پر آبادی کا تعین کیا جا سکے اور کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج میں مدد دی جا سکے چاہے وہ اسپتال میں ہوں یا گھروں میں۔

اس سال فلپائن کے ساتھ یو ایس ایڈ کی شراکت داری کے 60 برس مکمل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 20 برسوں کے دوران یو ایس ایڈ نے 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم فلپائن میں صحت کے شعبے اور کوویڈ نائنٹین کے مقابلے کے لیے زیادہ مؤثر منصوبے کی بنیاد فراہم کرنے کی خاطر خرچ کیے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG