Accessibility links

Breaking News

ناجائز طور پر گرفتارمیتھیو ہیتھ اوردیگرامریکی شہریوں کو رہا کیا جائے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وینزویلا میں امریکی شہری اور سابق میرین میتھیو ہیتھ کو ناجائز طریقے سے حراست میں لیے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔ انہیں 2020 میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا اورابھی ان کا ٹرائل جاری ہے۔

ایک تحریری بیان میں، امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بار پھر مدورو حکومت پر "میتھیو اور وینزویلا میں غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے دیگر تمام امریکی شہریوں کی فوری اورغیرمشروط رہائی کے لیے زور دیا ہے۔

دنیا بھر میں درجنوں امریکی شہریوں کوناجائز طور پر حراست میں لیا گیا ہے، جنہیں غیرریاستی عناصر نے یرغمال نہیں بنایا، بلکہ حکومتوں نے پکڑ رکھا ہے۔ یرغمالیوں کے امور کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی راجر کارسٹینس نے کہا کہ یہ حکومتیں انہیں "سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں، اس طرح بیرون ملک سفر کرنے، کام کرنے اور رہنے والے تمام امریکی شہریوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

جولائی میں، صدر بائیڈن نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جس کا مقصد بیرون ملک امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے اورغلط طریقے سے حراست میں لینے سے روکنا ہے، جس میں امریکی حکومت کے محکموں اورایجنسیوں کو ذمہ داروں پر خواہ وہ دہشت گرد نیٹ ورک ہوں یا ریاستی عناص، مالی پابندیاں اور ویزا پابندیوں کےاخراجات اور نتائج عائد کرنے کا اختیار دینا شامل ہے۔

ایک متوازی کوشش میں، امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنی سفری سفارشات میں ایک نیا رسک انڈیکیٹر متعارف کرایا انڈیکیٹر میں امریکی شہریوں کو غلط طور پرحراست میں لینے والے مخصوص ممالک میں ممکنہ خطرے سے خبردار کیا گیا ہے۔ ٹریول ایڈوائزری ڈی میں فی الحال چھ ممالک کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں برما، عوامی جمہوریہ چین، ایران، عوامی جمہوریہ کوریا، روس اور وینزویلا شامل ہیں

صدر بائیڈن اوروزیرخارجہ اینٹنی بلنکن کے سامنے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے۔ جیسا کہ وزیرِ خارجہ بلنکن نے صدر کے انتظامی حکم نامے اور نئے ٹریول ایڈوائزری انڈیکیٹر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا، "جب امریکیوں کو بیرون ملک قید کر لیا جاتا ہے، تو ہمیں ان کی رہائی کویقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے، ہم یرغمال بنائے گئے یا غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے امریکیوں کواپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ ملانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG