Accessibility links

Breaking News

امن اور سلامتی کے لیے خواتین اور نوجوان اہم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے مطابق خواتین اور نوجوان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

درحقیقت جب چھوٹی عمر ہی سے صنفی مساوات پر زور دیا جائے تو امن اور سلامتی کا عمل دخل نئی نسل کو ان نمونوں اور پدرانہ طاقت کے ڈھانچے کی پیروی کرنے سے روکنے میں معاون ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں صنفی مساوات محدود ہو جاتی ہیں۔

اسی طرح نوجوان خواتین کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات مساوی اور مستحکم معاشروں کی تشکیل میں مزید مدد دے سکتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کہتی ہیں کہ امریکہ طویل عرصے سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جب ہم نوجوانوں کو وقعت دیتے ہیں تو ہم خواتین کو بہتر درجہ دیتے ہیں اور اسی طرح جب ہم عورتوں کو اختیار دیتے ہیں تو ہم نوجوانوں کی ہمت بندھاتے ہیں۔ جب ہم دونوں کو اہمیت دیتے ہیں تو ہم پوری کمیونٹی کو طاقت دیتے ہیں اور ان گروہوں کو ان کی کمیونٹیز میں بااختیار بناتے ہوئے ہم سب کے لیے ایک زیادہ محفوظ اور زیادہ پرامن دنیا کی تشکیل کرتے ہیں۔

گرین فیلڈ کہتی ہیں کہ ’’بدقسمتی سے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس وقت نوجوان لوگ اور خاص طور پر نوجوان خواتین تنازعات سے غیر متناسب طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

تشدد ان کی تعلیم میں خلل ڈالتا ہے اور ان کی ملازمت کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔ مستقبل کے لیے ان کی امیدوں کو ختم کر دیتا ہے۔ یہ شہری مقامات تک ان کی رسائی کو محدود کرتا ہے اور ان کی اقتصادی صلاحیت کو کم کرتا ہے۔

سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا بہرحال ’’سخت حالات میں ہم نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو ان چیلنجز کا جواب دینے کے لیے فعال ہوتے اور اپنے مستقبل کے معمار بنتے دیکھا ہے۔ ہمیں ان نوجوانوں کی مدد اور ترقی کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’’یہ تنازعات کو روکنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کی حکمتِ عملی کے پس پردہ کارفرما اخلاقیات ہے جو جاری پرتشدد تنازعات کو حل کرنے کی خاطر جامع سیاسی عمل کے لیے ہماری ایسی حمایت کی تصدیق کرتی ہے جس میں خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی شرکت پر زور دیا جاتا ہے۔

سفیر تھامس نے کہا کہ ’’امن اور سلامتی کے عمل میں متنوع، ایک دوسرے سے منسلک اور اہم طور پر بین نسلی نقطہ نظر کو شامل کرنا صرف صحیح کام ہی نہیں ہے بلکہ یہ بات یقینی بنانے کا واحد طریقہ ہے کہ ہمارے حل جامع، اثر انگیز اور دیرپا ہوں۔

سفیر تھامس نے کہا کہ ’’یہ وہ سفارشات نہیں ہیں جو بیرونی عوامل کے ذریعے ممالک پر زبردستی تھوپی جارہی ہیں جیسا کہ آپ نے سنا بھی ہوگا بلکہ یہ ایسی تجاویز ہیں جو ان ممالک کے نوجوانوں کی جانب سے طلب کی جا رہی ہیں۔

بالآخر، پائیدار امن اور استحکام صرف جامع فیصلہ سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’لہذا یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم خواتین اور نوجوانوں کی لامحدود صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے نہ صرف آج بلکہ ہر دن ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG