دنیا کو 2020 میں بھی منشیات کے غیر قانونی دھندے کا سامنا رہا

فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ منشیات کی غیر قانونی تجارت، امریکہ کی صحتِ عامہ اور بین الااقوامی استحکام اور سلامتی کے لیے بدستور ایک بڑا خطرہ ہے۔

منشیات پر کنٹرول کی بین الاقوامی حکمتِ عملی سے متعلق 2020 کی رپورٹ میں اصل ذرائع اور ان ممالک کے ساتھ جو اس کی ترسیل کا وسیلہ ہیں مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ منشیات کی سپلائی اور ساتھ ہی غیر قانونی منشیات کی مانگ کو کم کرنے اور علاج معالجے میں مدد دی جا سکے۔

یورپ میں جنوبی امریکہ سے کوکین کی مانگ میں اضافہ ہوا جب کہ منشیات کی ضبطگی اور علاج معالجے کی ضرورت ریکارڈ سطح پر رہی۔

میتھم فیٹامائن کی تیاری، اس کی ناجائز تجارت اور استعمال بھی بہت سے علاقوں میں ریکارڈ سطح پر رہا خاص کرجنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور شمالی امریکہ کے کچھ حصوں میں۔ اس کی تیاری اکثر چینی ساخت کے کیمیکل کی مدد سے کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ 2020 میں زبردست چیلنجز کی وجہ سے غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ میں ملے جلے نتائج حاصل ہوئے۔

انڈیان کا علاقہ منشیات کے وسیلے اور ایک ایسے ملک کے طور پر جہاں سے اس کا گزر ہوتا ہے، بنیادی تشویش کا سبب رہا ہے۔ کولمبیا اور پیرو امریکہ کے پکے شراکت دار ہیں پھر بھی ان ملکوں میں کوکا کی کاشت اور کوکین تیار کرنے کی شرح بہت بلند ہے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیوں نے ناجائز تجارت کے راستوں میں رکاوٹ ڈال دی اور ساتھ ہی کیمیکل کی سپلائی کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ تاہم ناجائز تجارت میں ملوث افراد نے تیزی کے ساتھ متبادل راستے اور طریقے تلاش کر لیے جس کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں منشیات کی دستیابی، سال کے اختتام تک نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باوجود کچھ روشن پہلو بھی تھے۔ 2020 میں کولمبیا نے مطلع کیا کہ اس نے ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی ہے اور اس کا قلع قمع کرنے کے لیے علاقائی قیادت کا درجہ حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسی دوران وینزویلا ایک مرتبہ پھر منشیات پر کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ مدورو کی ناجائز حکومت کی بدعنوانی اور معیشت کی بدانتظامی کی وجہ سے حکومت کو منشیات کی ناجائز تجارت اور دوسری ناجائز سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کرنا پڑا ہے۔

میکسیکو بھی اس لحاظ سے بڑی تشویش والا ملک ہے اورامریکہ کو ہیروئین، فینٹانائل، میتھم فیٹامائن کی ترسیل کا بدستوراصل ذریعہ ہے۔ مغربی کرۂ ارض سے پرے برما میں میتھم فیٹامائن کی تیاری جس میں چین سے کیمیکل کی بڑی مقدار میں ترسیل سے مدد ملتی ہے، پورے ایشیا اور اوشیانہ کے علاقے میں میتھم فیٹامین میں اضافہ ہ ورہا ہے۔

چینی حکومت نے فینٹائل کے تمام اجزا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیکن امریکہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کیمیکل کی ترسیل کو ختم کرنے کے لیے جن سے ناجائز طور پر فینٹانیل اور میتھم فیٹامائن تیار کرکے عالمی پیمانے پر بھیجی جاتی ہے اس کے لیے بھی زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔

ترجمان پرائس نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ منشیات کی تیاری میں کمی کے لیے عالمی جنگ میں کامیابی کو جانچنے کی خاطر سیاسی عزم سب سے اہم پیمانہ ہے اور منشیات کی ناجائز ترسیل اور اس کے استعمال کو کم کرنے کے لئے ہم نے ہم خیال حکومتوں کے ساتھ بدستور کام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**