Accessibility links

Breaking News

تعلقات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کی جانب  ایک قدم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی قیادت میں وفود کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔ امریکہ اور روس کے درمیان برسوں میں یہ پہلی اعلی سطحی ملاقات تھی۔

سیکریٹری روبیو نے کہا کہ فریقین نے چار اصولوں پر اتفاق کیا۔ ان میں سب سے پہلے اپنے سفارتی مشنوں میں معمول کی فعالیت کو بحال کرنا ہے۔

وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ’’دوسرا نکتہ یہ ہے کہ ہم اپنی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کا تقرر کررہے ہیں جو یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے کام کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے میں اس طرح مدد کرے گی جو تمام فریقوں کے لیے پائیدار اور قابلِ قبول ہو۔

تیسرا نکتہ یہ ہے کہ اعلیٰ سطح پر کام کرنا شروع کیا جائے اور جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی تعاون کے بارے میں بات چیت اور سوچ بچار شروع کی جائے جس کے نتیجے میں یوکرین میں تنازع کا خاتمہ ہو سکے۔

آخری بات جس پر ہم نے اتفاق کیا وہ یہ ہے کہ جب ہماری ٹیمیں ان سب نکات پر کام کرنے کا آغاز کر رہی ہیں تو اس ملاقات میں شریک پانچ افراد عملی طور پر مصروف ہو جائیں تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ صورتِ حال میں نتیجہ خیز پیش رفت ہو رہی ہے۔‘‘

قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے۔

مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ ’’یہاں علاقے کے بارے میں کچھ بحث ہو گی اور حفاظتی ضمانتوں پر بھی بات ہو گی۔ یہ محض بنیادی باتیں ہیں جو کسی بھی قسم کی بحث کو تقویت دیں گی۔

لیکن میرے خیال میں سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس جنگ کو ختم کرنے اور اس قتل و غارت گری کو روکنے کے لیے اپنی خواہش، اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کیونکہ جو ہلاکتیں اور تباہی ہو رہی ہے اس کے نتیجے میں یہ جنگ مہینوں تک جاری چلی آ رہی ہے۔‘‘

وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اگر یوکرین میں جنگ تمام فریقوں کے لیے قابل قبول طریقے سے ختم ہو تو امریکہ اور روس مشترکہ مفادات اور مواقع کی نشاندہی کرنے میں مصروف ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’امید ہے کہ ایسے معاملات دنیا کے لیے اچھے ہوں گے اور ہمارے تعلقات کو بھی بہتر اور دیر پا بنائیں گے۔ تاہم ان مواقع کے دروازے کھولنے کی کنجی ہی اس تنازعہ کا خاتمہ ہے۔ ‘‘

’’ابھی کام باقی ہے۔‘‘ یہ کہنا ہے وزیر خارجہ روبیو کا جو مزید کہتے ہیں کہ ’’آج ایک طویل اور مشکل سفر کا پہلا مرحلہ ہے۔ لیکن یہ ایک اہم مرحلہ ہے ۔‘‘

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG