Accessibility links

Breaking News

یورپی جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمنی میں حالیہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ یورپ کے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ بیرونی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے جس چیز کی فکر ہے وہ اندر ونی خطرہ ہے جو یورپ کا اپنی کچھ بنیادی اقدار سے پیچھے ہٹنا ہے اور یہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ اقدارہیں۔‘‘

نائب صدر نے کہا کہ ’’ہمیں صرف جمہوری اقدار کے بارے میں بات کرنے سے زیادہ کرنا ہوگا۔ ہمیں ان پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

انہوں نے رومانیہ کے حالیہ انتخابات کے نتائج کی منسوخی کی مذمت کی جو مبینہ طور پر روسی مداخلت کی وجہ سے کی گئی تھی۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ’’آپ یقین کر سکتے ہیں کہ روس کا سوشل میڈیا پر اشتہارات خرید کر آپ کے انتخابات پر اثر انداز ہونا غلط ہے اور ہم بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کی جمہوریت محض چند لاکھ ڈالر کے غیر ملکی ڈیجیٹل اشتہارات سے تباہ ہو سکتی ہے تو پھر وہ ابتدا ہی سے زیادہ مضبوط نہیں تھی۔‘‘

نائب صدر وینس نے آزادیٔ اظہار کے خاتمے کے خلاف بھی خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’مجھے ڈر ہے کہ برطانیہ اور پورے یورپ میں اظہار رائے کی آزادی محدود ہو رہی ہے۔

انھوں نے یورپی یونین کے کمشنروں کی جانب توجہ دلائی کہ وہ شہری بدامنی کے وقت سوشل میڈیا کو بند کرنے کا عزم کرتے ہیں اگر وہ یہ سمجھیں کہ وہ ’نفرت انگیز مواد‘ پوسٹ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اسقاطِ حمل کے کلینک کے سامنے خاموشی سے دعا کرنے والے شخص کی گرفتاری ایک ایسا ہی معاملہ ہے۔ جرمنی میں ان شہریوں کے خلاف پولیس کے چھاپے جن پر حقوق نسواں مخالف خیالات پوسٹ کرنے کا شبہ ہے۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے منتظمین کی مثال دیکھئے جنہوں نے پاپولسٹ پارٹیوں کی نمائندگی کرنے والے قانون سازوں پر کانفرنس میں گفتگو کرنے پر پابندی لگا دی۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ’’ یہ صورتِ حال سوویت دور کے’غلط معلومات‘ اور ’ڈس انفارمیشن‘ جیسے بدصورت الفاظ کے پیچھے چھپے ہوئے پرانے مفادات کی مانند معلوم ہونے لگی ہے جو محض اس خیال کو پسند نہیں کرتے کہ کوئی متبادل نقطہ نظر رکھنے والا کسی مختلف رائے کا اظہار کرے، یا خدا نہ کرے کسی اور طریقے سے ووٹ د یتے ہوئے یا اس سے بھی بدتر انداز میں الیکشن جیتے۔‘‘

نائب صدر وینس نے کہا کہ جمہوری رہنماؤں کو اپنے ووٹروں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’وہ سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو مسترد کرنا، ان کے خدشات کو رد کرنا یا اس سے بھی بدتر میڈیا کو بند کرنا، انتخابات کو بند کرنا یا لوگوں کو سیاسی عمل سے باہر کرنا دراصل کسی چیز کا تحفظ نہیں کرتا۔ درحقیقت یہ جمہوریت کو تباہ کرنے کا سب سے یقینی طریقہ ہے۔ ‘‘

نائب صدر وینس نے اعلان کیا کہ ’’جمہوریت اس مقدس اصول پر قائم ہے کہ لوگوں کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔ فائر والز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آپ یا تواپنے اصولوں کو برقرار رکھتے ہیں یا آپ ایسا نہیں کرتے۔‘‘

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG