Accessibility links

Breaking News

ہند بحرالکاہل سیکیورٹی  کے لیے  سرمایہ کاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ ہند بحرالکاہلی خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ فروری کے آغاز میں آسٹریلیا نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کی جس کا وعدہ تین ممالک کے درمیان سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے کے تحت کیا گیا تھا جسے آکس کہا جاتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے حال ہی میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سے پہلی ملاقات کی۔

سیکریٹری پیٹ نے آکس کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں زیر زمین صلاحیتوں پر تعاون میں اضافہ کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ "ہند بحرالکاہل خطے میں ایسا کوئی مشن نہیں ہے جسے امریکہ خود انجام دے سکے۔ اسے مضبوط اتحادیوں اور شراکت داروں کو شامل کرنا ہوگا۔ ٹیکنالوجی کا اشتراک اور سب میرینز اس کا ایک بہت بڑا حصہ ہیں۔

آکس کی تشکیل ابتدائی طور پر ستمبر 2021 میں ہوئی تھی اور اس کے دو مربوط مقاصد ہیں۔ پہلی ترجیح تینوں ممالک کے صنعتی اڈوں میں نمایاں سرمایہ کاری کرنا اور روایتی طور پر مسلح، جوہری توانائی سے لیس آبدوزوں کی آسٹریلیا کو فراہمی کرنا ہے۔

دوسرا مقصد تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ اس میں سائبر اہلیت، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجیز اور زیرِ سمندر مزید صلاحیتوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔

آسٹریلیا سیکیورٹی معاہدے کے ایک حصے کے تحت ابتدائی طور پر امریکہ سے تین ورجینیا کلاس آبدوزیں خریدنے کے لیے پرعزم ہے۔

شراکت دار ممالک جوہری طاقت سے چلنے والی حملہ آور آبدوز، ایس ایس این۔آکس کی ایک نئی قسم تیار کرنے کے لیے بھی تعاون کریں گے۔ آکس معاہدے کے تحت تمام آبدوزیں ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معیار پر پورا اتریں گی۔

سیکریٹری ہیگسیتھ نے توجہ دلائی کہ صدر ٹرمپ آکس معاہدے اور ہند-بحرالکاہل میں دفاع اور سلامتی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے حامی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ جو اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں اس کا ایک حصہ نوکر شاہی پابندیوں میں کمی کرنا، دفاعی صنعتی اڈے پر سرمایہ کاری کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہیں۔ آپ کا کوئی بدتر دشمن اور کوئی بہتر اتحادی نہیں ہو گا۔"

آسٹریلیا کے وزیر دفاع مارلس نے کہا کہ آکس "ہند بحرالکاہلی خطے میں مل کر کام کرنے والے ہم دونوں ممالک کی ایک بہت طاقت ور علامت ہے جوآسٹریلوی براعظم پر امریکی موجودگی میں نمایاں اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔"

امریکہ ہند بحرالکاہل اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے سرمایہ کاری کا عزم رکھتا ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG