Accessibility links

Breaking News

شام کو بد خواہ عوامل  سے اپنا تحفظ کرنا چاہیے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی عبوری چارج ڈی افیئرز ڈوروتھی شیا کہتی ہیں کہ سابق آمر بشار الاسد کی معزولی کے دو ماہ بعد شام نے کسی حد تک استحکام حاصل کر لیا ہے۔

اُن کے بقول شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے جنوری کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ملک میں پہلے انتخابات کے انعقاد سے قبل عبوری دور تین سے پانچ سال تک جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عرصے کے دوران ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شہری امن کا حصول اور سابقہ دور حکومت کے مجرموں کا پیچھا کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ شام کی تمام سرزمین کو یکجا کرنا؛ قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر مضبوط ریاستی اداروں کی تعمیر اور ایک مضبوط معیشت کی بنیادیں قائم کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو شام کے نئے استحکام کو نقصان پہنچانے والے اور بیرونی عناصر کی کارروائیوں پر تشویش ہے۔ اس لیے صدر الشرع کا خطے کے لیے پہلا ہدف خاص طور پر امریکی امیدوں اور توقعات کے مطابق پورا اترنا ہے۔

سفیر شیا کا کہنا ہے کہ "ہم ایک ایسا شام چاہتے ہیں جو اپنے مقاصد کے لیے غیر ملکی بدخواہ عوامل کو ملک کی موجودہ صورتِ حال سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دے۔"

سفیر شیا مزید کہتی ہیں کہ "ہمیں شام میں تشکیل پانے والے نئے گروپوں کے بارے میں رپورٹوں پر تشویش ہے جو تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اور اسرائیل کو براہ راست تنازع میں ملوث کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ گروپ مبینہ طور پر ایران سے مالی اور لاجسٹک مدد حاصل کر رہے ہیں حالاں کہ ایران شام سے نکل چکا ہے۔"

سفیر شیا نے کہا کہ "شمالی شام میں جاری مسلح دشمنی بھی تشویشناک ہے اور امریکہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کی کوشش کے گا جس کے نتیجے میں ہمارے مقامی شراکت دار داعش کے خلاف جنگ اور حراستی مراکز اور بے گھر افراد کے کیمپوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے اہل ہوں گے۔"

سفیر ڈورٹھی شیا کہتی ہیں کہ "داعش کی علاقائی شکست کے بعد سے امریکی امداد نے شمال مشرقی شام میں الہول اور روج میں بے گھر افراد کے کیمپوں کے انتظام اور حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اہم بات تو یہ ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے زیر انتظام تنصیبات میں داعش کے ہزاروں جنگجوؤں کو رکھا گیا ہے لیکن یہ امداد ہمیشہ کے لیے قائم نہیں رہ سکتی۔"

سفیر کہتی ہیں کہ "امریکہ نے بہت طویل عرصے سے بہت زیادہ بوجھ اٹھایا ہے۔ بالآخر یہ کیمپ براہ راست امریکی مالیاتی ذمہ داری بنے نہیں رہ سکتے۔ ہم حالات کے مطابق ممالک پر زور دیتے رہتے ہیں کہ وہ بے گھر اور حراست میں لیے گئے شہریوں کی خطے میں تیزی سے آباد کاری کریں۔"

سفیر شیا کا مزید کہنا ہے کہ "ہمیں اس بات کے بارے میں بھی علم ہے کہ اقوامِ متحدہ کو باب الحوا کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کی منظوری ملی ہے اور ہم مسلسل رسائی کے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔"

سفیر شیا نے کہا کہ "ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اپنے ملک اور خطے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے شام میں استحکام قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔"

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG