Accessibility links

Breaking News

امریکہ کو دوبارہ محفوظ بنانے کے لیے ملک بدری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی سرحد کے حوالے سے ہنگامی اعلان کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور غیر قانونی پرتشدد غیر ملکی یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس، یا آئی سی ای کے ذریعے روزانہ گرفتار ہو رہے ہیں اور انہیں ان کے آبائی ممالک میں بھیجا جا رہا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے حال ہی میں نیویارک شہر میں آئی سی ای ایجنٹوں کے ساتھ چھاپے مارے۔

انہوں نے فاکس نیوز پر ہینیٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ’’ہم اس ملک میں بدترین عناصر کوتحویل میں لے رہے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے علاقے خطرناک بنے ہوئے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ "ہم نے ٹرین ڈی اراگوا (گروہ) کے ایک رکن کو دیکھا اور اسے قید کر لیا۔ وہ سرغنہ افراد میں سے ایک تھا۔ کولوراڈو میں اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے تھے۔"

اُن کے بقول درحقیقت وہ ان لوگوں میں سے ایک تھا جسے ہم نے ارورہ، کولوراڈو کے اس اپارٹمنٹ کی عمارت کی کچھ ویڈیو میں دیکھا تھا جس پر انہوں نے قبضہ کر لیا تھا اور وہاں بہت زیادہ تشدد کرتے رہے تھے۔

ٹرین ڈی آراگوا، یا ٹی ڈی اے گروہ کا سرغنہ اینڈرسن زیمبرانو-پاچیکو ہے۔ پاچیکو اغوا، چوری اور دھمکی دینے کے واقعات کے سلسلے میں مطلوب تھا اور کولوراڈو کے علاقے ارورہ میں اپنے گروہ کے کئی اپارٹمنٹ کمپلیکس پر پرتشدد قبضے کے لیے بھی درکار تھا۔

یہ گرفتاری صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹی ڈی اے اور ایم ایس 13 دونوں گروہوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کرنے کے بعد ہوئی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وفاقی ادارے ان گروہوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھیں۔

وزیر نوم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کو دوبارہ محفوظ بنانے کے وعدے پر عمل درآمد کرنے پر سراہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’ ہم بالکل وہی کر رہے ہیں۔ اس لیے رات کے دوران ان جرائم پیشہ غیر ملکیوں کے خلاف ہدف بنا کر چھاپے مارنا ایک مخصوص عمل تھا۔ ہم انہیں باہر نکال رہے ہیں اور یہ درست ہے کہ ہم کچھ اور مجرموں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔‘‘

سیکریٹری نوم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم پرتشدد غیر ملکی اس بات کے بھی ذمہ دار ہیں کہ متعدد امریکی خاندان اپنے بچوں کو منشیات اور تشدد کی وجہ سے کھو چکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہم انہیں یہاں سے نکال رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں اور ہم جانتے ہیں کہ امریکی عوام کے مسائل کو واقعی سنا جا رہا ہے اور ان بات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ایجنٹس اپنی ضرورت کے مطابق مقامی حکومتوں کی مدد اور تعاون کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔‘‘

سیکریٹری نوم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’خطرناک مجرموں کو اس ملک سے باہر نکالنا جاری رکھیں گے۔ جب ہم ان کو تلاش کر لیں گے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ہم انہیں نکال دیں گے۔‘‘

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG