Accessibility links

Breaking News

امریکہ اور جاپان کے مضبوط اور فروغ پاتے تعلقات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے حالیہ دورہ جاپان کے دوران حالیہ وقت کو ’’امریکہ جاپان اتحاد میں تاریخی وقت‘‘ قرار دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’’ہماری فوجیں امن قائم رکھنے، جارحیت کو روکنے اور بحرانوں کا جواب دینے کے لیے ایسے مل کر کام کر رہی ہیں اور مشقیں کر رہی ہیں جو اب سے پہلے نہیں ہوا۔‘‘

جاپانی وزیر دفاع کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں وزیر دفاع آسٹن نے موجودچیلنجوں میں سے متعدد کا حوالہ بھی دیا۔

’’وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’’ ہمیں عوامی جمہوریہ چین یا پی آر سی کے جابرانہ رویے اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کے بارے میں گہری تشویش ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ روس یوکرین کے خلاف اپنی ظالمانہ اور بلا اشتعال جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم طاقت کے ذریعے صورتِ حال کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت اور یوکرین کے لیے جاپان کی مدد اور آپ کی قیادت کو سراہتے ہیں۔

شمالی کوریا کے حالیہ ناکام سیٹلائٹ لانچ سمیت اس کے غیر مستحکم کرنے والے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی خطے میں امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کہتے ہیں کہ اس وقت جب ہم ان مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، میں امریکہ کی جاپان کے لیے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کر تا ہوں۔

اس حمایت میں امریکہ کی طرف سے روایتی اور جوہری صلاحیتوں کی مکمل رینج کے ذریعے وسیع تر ڈیٹرنس کی فراہمی بھی شامل ہے۔

وزیر دفاع آسٹن نے جاپان کی قومی سلامتی کی جدید پالیسیوں کی تعریف کی جس میں دفاعی اخراجات میں اضافہ اور کسی حملے کی صورت میں بچاؤ کی صلاحیتوں کے حصول کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے جاپان میں امریکی افواج کی تعیناتی کی ازسر نو تشکیل کے امریکی فیصلےکی جانب فخر سے توجہ دلائی جس میں میرین کور لٹورل رجمنٹ سمیت مزید ہمہ جہت ، موبائل اور فعال صلاحیتیں شامل ہیں۔

دونوں ممالک معلومات کے تبادلے کے عمل کو بھی تقویت دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان میں خود مختار نظام کے تحت لڑاکا طیاروں اور جدید فضائی دفاعی نظاموں کے ساتھ امریکہ جاپان دفاعی سپلائی چین اور صنعتی اڈوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔

وزیر دفاع آسٹن نے اس اہم کام کی جانب بھی توجہ دلائی جو امریکہ اور جاپان ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر انجام دے رہے ہیں۔ ان میں آسٹریلیا، جمہوریہ کوریا، بھارت اور فلپائن شامل ہیں جو ہند بحرالکاہل خطےکو آزادانہ اور شفاف انداز میں فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدار اور اہداف رکھتے ہیں۔ ‘‘

وزیر دفاع آسٹن نے اپنے دورے کے دوران اعلان کیا کہ ’’اصل بات یہ ہے کہ امریکہ اور جاپان نے مل کر متاثر کن پیش رفت کی ہےاور مجھے یقین ہے کہ ہمارا اتحاد مزید مضبوط ہو گا کیونکہ ہم اسی انداز میں پیش رفت کرتے رہیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG