Accessibility links

Breaking News

ابوبکر علی عدن کے بارے میں معلومات کے لیے بڑا انعام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی حکومت پانچ ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہی ہے جو ابوبکر علی عدن کی شناخت یا مقام کی اطلاع دینے والے کو دیا جائے گا۔ ابوبکر علی عدن الشباب دہشت گرد گروپ کا نائب امیر یا لیڈر ہے۔ الشباب کے عسکری ونگ جبہات کے سربراہ کے طور پر کئی سال فرائض انجام دینے کے بعد عدن نے گروپ کے فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور بالآخر گروپ کے سربراہ کے نائب کے طور پر اپنے موجودہ عہدے پر فائز ہو گیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق الشباب انتہا پسند تنظیم القاعدہ کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مالی اعانت حاصل کرنے والی تنظیم ہے۔ صومالیہ میں قائم اور بنیادی طور پر مشرقی افریقہ میں کام کرنے وا لے گروپ الشباب نے صومالیہ کے ساتھ ساتھ کینیا اور ایتھوپیا جیسے پڑوسی ممالک میں بھی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے جنوری 2018 میں ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت ابوبکر علی عدن کو خصوصی عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا۔

یہ آرڈران غیر ملکی افراد پر سخت پابندیاں عائد کرتا ہے جو دہشت گردی کی کارروائیوں کا ارتکاب کر چکے ہوں، کرنےوالے ہوں یا اپنی سرگرمیوں سےامریکی شہریوں کی سلامتی، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، یا امریکی معیشت کے لیے اہم خطرہ بن سکتے ہوں۔

اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد 1844 کے مطابق عدن کا اندراج اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے تحت گیا تھاجو صومالیہ اور امن فوجیوں کے امن، سلامتی یا استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں میں ملوث ہونے یا ان کی حمایت کرنے سے متعلق ہوں۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے پاس ابوبکر علی عدن کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات ہیں تو براہ کرم بذریعہ سگنل، ٹیلی گرام، یا واٹس ایپ پر یا پھر ٹیلی فون نمبر 7843-702-202-1+ پرریوارڈز فار جسٹس سے رابطہ کریں۔

تمام مصدقہ اطلاعات کی چھان بین کی جائے گی اور تمام مخبروں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG