Accessibility links

Breaking News

جمہوریت اور انسانی حقوق کا دفاع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پوری دنیا میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق خطرے میں ہیں۔ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے، سول سوسائٹی کے اراکین، صحافی اورعام لوگ تقریراور پرامن اجتماع کی آزادی کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہیں آمرحکمران زبردستی اس حق کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

ایسی کارروائیوں کو اگر بلا روک ٹوک کرنے دیا جائے تواس سے نہ صرف ان متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے، جن کے انسانی حقوق تلف کیے جا رہے ہیں بلکہ اس سےامریکہ کی قومی سلامتی کو بھی براہ راست خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

جابرانہ سیاسی حکومتوں والے ممالک اکثر طویل مدت کے لیے نہ صرف خود غیر مستحکم رہتے ہیں بلکہ عدم استحکام پوری دنیا میں پھیلاتے ہیں۔ اوراس طرح یہ حکومتیں دوسرے ملکوں کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہیں۔ انسانی حقوق کی سربلندی کا تحفظ نہ صرف امریکی اقدار کا آئینہ دار ہے بلکہ یہ استحکام اور خوش حالی میں بھی ممد و مدد گار ہے۔

امریکی محکمۂ خزانہ نے وزارتِ خارجہ سے مشاورت کے بعد شام کی فضائیہ کے دو سینئر افسروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے شہریوں کو قتل کرنے اور جابرانہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے اداروں کے تین سینئرافسروں کو جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نامزد کیا ہے۔

ان اداروں نے لاکھوں شامی باشندوں کو جیلوں میں بند کر دیا۔ ان میں وہ بھی شامل ہیں جو پر امن طور تبدیلی کے لیے آواز بلند کر رہے تھے۔ مزید براں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کم سے کم چودہ ہزار قیدیوں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ امریکی محکمۂ خزانہ نے نومبر2019 میں ہونے والے احتجاج کو پر تشدد طور پر دبانے کے جرم میں سات ایرانی افراد اور قانون نافذ کرنے والے دو اداروں کو نامزد کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے ایک بیان میں اِن نامزدگیوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جن پر یورپی یونین پہلے ہی پابندیاں لگا چکی ہے۔ اس طرح امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم آواز ہو گیا اوریہ اقدام ہمارے مشترکہ عزم کا عکاس ہے کہ ہم جمہوریت کو فروغ دیں گے اور انسانی حقوق کا احترام کریں گے۔

امریکہ پوری دنیا میں جمہوریت کے فروغ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو جواب دہ بنانے کے لیے پرعزم رہے گا۔ وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم ان ملکوں اور جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہاں کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا عزم رکھتے ہیں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG