Accessibility links

Breaking News

عوام کی خدمت کے لیے جمہوریتوں کی مدد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اعلان کیا کہ جمہوری طرزِحکومت بہت سے ممالک میں اپنے عوام کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اب ہمارے پاس ان کوششوں کی حمایت کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ ایسا کرنے میں حکومتوں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ "گزشتہ دسمبر کی سربراہ کانفرنس برائے جمہوریت میں، صدر بائیڈن نے جمہوری تجدید کے صدارتی اقدام کا اعلان کیا۔ ہم نے کیے گئے وعدوں پرعمل کرنے کے لیے تقریباً 425 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پہلے سال میں اس فنڈ میں سے تقریباً 55 ملین ڈالر یو ایس ایڈ کی شراکت داری برائے جمہوری ترقی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے مزید کہا کہ "محض حکومتی امداد کافی نہیں ہے۔ دوسروں کو ہمارے ساتھ قدم بڑھانے کی ضرورت ہے، اس میں پرائیویٹ سیکٹربھی شامل ہے جو مضبوط جمہوریتوں کو پروان چڑھانے میں مستقل کردار ادا کرتا ہے۔ شفافیت، انسداد بدعنوانی، قانون کی حکمرانی، یہ سب کاروباری مسابقت کو پھلنے پھولنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کرتی ہیں۔ جوممالک انسانی حقوق اورکارکنوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں وہ زیادہ مستحکم اور زیادہ قابل اعتماد شراکت دار ہوتے ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹرکوبھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیرِخارجہ بلنکن نے وضاحت کی کہ "حکومت میں ایسا کرنے کا ایک طریقہ ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن ہے جو ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے خطرے کو کم کرنے کی غرض سے نجی شعبے کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔

وزیرِ خارجہ بلنکن نے کہا کہ بدعنوانی ایک چیلنج ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ تر جمہوریتوں کو کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کا 5 فی صد تک بدعنوانی کھا جاتی ہے اور یہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرپشن سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ یہ مسابقت کو دباتی ہے، یہ عدم مساوات کو گہرا کرتی ہے اورشاید جمہوریتوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہے، یہ حکومت اوراداروں پر عوامی اعتماد ختم کرتی ہے، جو سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔

یہ غیر ملکی مداخلت، غلط معلومات، بین الاقوامی جبر اورآمرانہ حکومتوں کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے کیے جانے والے دیگر اقدامات کو رواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہاکہ "میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری جمہوریتوں کی تقدیر پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے پیوستہ ہے۔ جتنی زیادہ متحرک اورلچکدارجمہوریتوں کو ہم فروغ دیں گے اتنا ہی زیادہ بہت ہم اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG