Accessibility links

Breaking News

جون ٹینتھ 2023


انیس جون کو امریکی جون ٹینتھ مناتے ہیں جو ملک کی افریقی امریکی آبادی کے لیے منفرد اہمیت کی حامل تعطیل ہے۔

تاہم انیس جون اس دن کی یاد میں نہیں منایا جاتا جب آزادی کا اعلامیہ باضابطہ طور پر جاری کیا گیا تھا۔ اعلامیہ جاری ہونے کا دن یکم جنوری 1863 تھا اور نہ ہی یہ دن چھ دسمبر1865 کی یاد ہے جب امریکی آئین میں 13ویں ترمیم کی توثیق کی گئی اور جس نے بالآخر پورے ملک میں غلامی کو ختم کر دیا۔

دراصل جون ٹینتھ اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب ٹیکساس کے گیلوسٹن جزیرے پر رہائش پذیر سابقہ غلاموں کی آخری اور سب سے الگ تھلگ آبادی کو یہ خبر ملی کہ انھیں آزادی مل گئی ہے۔

یہ انیس جون 1865 کے روز ہوا۔ جون ٹینتھ پہلی بار ایک سال بعد انیس جون 1866 کو ٹیکساس میں منایا گیا اور پھر یہ جلد ہی امریکہ کے جنوبی حصوں میں منایا جانے لگا۔ آج جون ٹینتھ کو ملک میں سب سے طویل عرصے سے منائی جانے والی افریقی امریکی تعطیل سمجھا جاتا ہے۔

انیس جون 1865 کی اہمیت کو سرکاری طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد ایک سو چھپن برس گزر چکے تھے جب صدر جو بائیڈن نے سترہ جون 2021 کو جونٹینتھ نیشنل انڈی پنڈنس ڈے ایکٹ پر دستخط کرکے اسے قانونی حیثیت دی اور جون ٹینتھ کو وفاقی تعطیل کا اعلان کیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ’’ میرے نزدیک جون ٹینتھ کو وفاقی تعطیل بنانا محض ایک علامتی اقدام نہیں تھا۔یہ اس ملک کے حقائق کا بیان تھا تاکہ غلامی کے اصل گناہ کی بنیاد کو تسلیم کیا جائے۔‘‘

اس جنگ کو سمجھنے کے لیے (جو) کبھی بھی اس کے لیے نہیں لڑی گئی تھی۔ اس کا تعلق محض ایک یونین سے نہیں تھا بلکہ یہ بنیادی طور پر ملک اور آزادی کے بارے میں تھی۔

آزادی کے اعلامیے کو یاد رکھنا محض ایک دستاویز نہیں تھا بلکہ اس نے آزادی کے جوہر کو نمایاں کیا اور جس نے اس ملک کو تحریک بخشی۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ کچھ نظریات زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں اور ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا. یہ ایک یاد دہانی ہے کہ امریکہ کا وعدہ یہ ہے کہ ہم سب خدا کی نظر میں یکساں طور پر تخلیق کیے گئے ہیں اور ہم اپنی پوری زندگی میں یکساں سلوک کے مستحق ہیں۔

جون ٹینتھ غلامی اور محکومی کی طویل سخت تاریک رات کی یاد دلاتا ہے اور آنے والی روشن صبح کے وعدے کی نشان دہی کرتاہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG