Accessibility links

Breaking News

جون ٹینتھ 2024


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج جونٹینتھ ہے۔ یہ ایک ایسا دن ہے جو افریقی امریکی 150 سالوں سے مناتےآئے ہیں لیکن حال ہی میں اسے قومی تعطیل کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

جونٹینتھ لفظ جون اور انیسویں کو ملاتا ہے۔ اس روز 1865 میں امریکہ میں رہنے والے آخری غلام افریقی امریکیوں کو معلوم ہوا کہ وہ آزاد ہیں۔ اس سے دو سال پہلے انھیں غلامی سے نجات مل گئی تھی۔

صدر ابراہم لنکن نے یکم جنوری 1863 کو آزادی کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ باغی کنفیڈریٹ ریاستوں میں غلام بنائے گئے تمام افراد آزاد ہیں۔

اس اعتبار سے تیکنیکی طور پر وہاں کے غلام لوگ اب آزاد ہو چکے تھے۔ لیکن حالات کی وجہ سے اس کا چرچا مناسب طور پر ہو نہیں پایا تھا۔ خانہ جنگی کو ختم ہوئے دو ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ یہ خوشکن خبریں زوال پذیر کنفیڈریسی کے سب سے الگ تھلگ علاقے تک بھی پہنچ گئیں۔

اٹھارہ سو چھیاسٹھ سے جون ٹینتھ صرف افریقی امریکن کمیونٹی ہی منایا کرتی تھی۔ لیکن جون ٹینتھ کو سرکاری طور پر منانے کے لیے مزید 155 سال کا عرصہ لگا۔

یہ ایک طویل عرصہ تھا لیکن 17 جون 2021 کو صدر جو بائیڈن نے جون ٹینتھ کو وفاقی تعطیل کے طور پر قرار دینے کے قانون پر دستخط کر دیے۔

صدر بائیڈن نے گزشتہ سال موسیقی کی ایک یادگار تقریب میں کہ میرے نزدیک جونٹینتھ کو وفاقی تعطیل بنانا محض ایک علامتی اشارہ نہیں تھا۔‘‘

صدر بائیڈن کہتے ہیں کہ ’’اس ملک کے لیے غلامی کے اصل گناہ کو تسلیم کرنا حقیقت تھی اور اس بات کو یاد رکھنا کہ آزادی کا اعلامیہ محض ایک دستاویز ہی نہیں ہے۔ اس نے آزادی کے اصل جوہر کی پہچان کرائی جس نے ملک کو جلا بخشی۔

اس سے ثابت ہوا کہ کچھ نظریات زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں۔ ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ امریکہ کا وعدہ یہ ہے کہ ہم سب خدا کے تصور میں برابر تخلیق کیے گئے ہیں اور ہم پوری زندگی میں یکساں سلوک کے مستحق ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ’’(امریکہ) ایک تصور پر قائم ہے۔ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے برعکس ایک ایسا تصور اور خیال جس کے تحت ہم ان سچائیوں کو واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ تمام مرد اور عورتیں یکساں پیدا کیے گئے ہیں اور ان کے خالق کی طرف سے انہیں ایسے حقوق سے نوازا گیا جو ناقابل تنسیخ ہیں۔

صدر بائیڈن کہتے ہیں کہ ’’اگرچہ ہم نے کبھی بھی اس وعدے پر پوری طرح سے عمل تو نہیں کیا (لیکن) ہم کبھی اس سے پیچھے بھی نہیں ہٹے۔ جیسا کہ گزشتہ کچھ سال ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہماری آزادیوں کو نسل پرستی کی وجہ سے خطرے میں ڈال دیا گیا ہے اور جو اب بھی ایک طاقت ور قوت ہے۔

صدر نے کہا کہ ’’جونٹینتھ ایک وفاقی تعطیل کے طور پر امریکہ کی بنیاد میں نئی زندگی کی شمولیت ہے اور (جس کا مقصد یہ ہے کہ) تمام امریکی اس دن کی طاقت کو محسوس کریں اوراس ترقی کو محسوس کریں جو ایک ملک کے طور پر ہم کر سکتے ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG