Accessibility links

Breaking News

ہند بحرالکاہل کے لیے ایک مشترکہ وژن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سنگاپور میں حالیہ شنگری-لا ڈائیلاگ دفاعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’امریکہ ہند-بحرالکاہلی خطے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا ہے۔

ہم سب یہاں ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ آسٹن کا مزید کہنا ہے کہ ’’جیسا کہ صدر بائیڈن نے کہا ہے امریکہ خطے کے مستقبل کے لیے ضروری ہے اور یہ خطہ امریکہ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

وزیرِ دفاع آسٹن نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں’’ہند بحرالکاہلی خطے میں سیکیورٹی کے تقریباً تمام پہلوؤں کے بارے میں ایک نئی ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔

یہ نئی ہم آہنگی کوئی واحد اتحاد نہیں ہے بلکہ مشترکہ اور ذیلی اقدامات اور اداروں کا ایک مجموعہ ہے جو ایک مشترکہ وژن اور باہمی ذمہ داری کے مشترکہ احساس کے ذریعے فعال ہوا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع کہتے ہیں کہ ’’ہند بحرالکاہل کے اس پار امریکہ سمیت ممالک ان پائیدار عقائد یعنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں جہاں تجارت اور خیالات کا آزادانہ بہاؤ ہے، سمندروں اور آسمانوں کی آزادی ہے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا جبری نہیں بلکہ پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ دفاع آسٹن نے کہا کہ امریکہ جبھی محفوظ ہو سکتا ہے جب ایشیا محفوظ ہو۔

وہ کہتے ہیں کہ یوں ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ نئی یک جہتی کے اس پہلو کا مطلب زیادہ باہمی فعالیت، زیادہ جدید صلاحیتیں اور زیادہ سیکیورٹی ہے۔

وزیر دفاع آسٹن نے نئی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور قائم شدہ شراکتوں کو فعال کرنے کے سلسلے میں پیش رفت کے متعدد شعبوں کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے امریکہ اور اس کے ہند بحرالکاہل خطے میں اتحادیوں کے فوجی آپریشنز اور دفاعی صنعتوں کے درمیان بہترہم آہنگی کی طرف اشارہ کیا۔

اس میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ کثیر سالہ سہ فریقی مشق کے منصوبے کی تشکیل بھی شامل ہے۔ امریکہ نے جاپان اور فلپائن سمیت اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تاریخی معاہدوں کا ایک سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد پورے خطے میں امریکی فوج کی پوزیشن کو تبدیل کرنا ہے۔

امریکہ دیگر کوششوں کے علاوہ کواڈ کے ساتھ اپنے شراکت داروں کو ان کے خصوصی اقتصادی زونز کی فعالیت کو تیز کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

امریکہ شمالی کوریا کے میزائلوں کے بارے میں ٹوکیو اور سیول کے ساتھ ابتدائی وارننگ ڈیٹا کا اشتراک کر رہا ہے۔ امریکہ آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون اپنے آبدوز صنعتی اڈے میں بھی بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ ہند بحرالکاہلی خطے میں شراکت داری تمام ممالک کے بہتر مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ایک ساتھ مل کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہند بحرالکاہل خطہ کھلا اور آزاد رہے گا۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG