Accessibility links

Breaking News

میموریل ڈے 2024


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ مئی کے آخری پیر کو اپنے ان شہریوں کو اعزاز دیتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ 27 مئی کو ملک بھر کے قبرستانوں میں کتبوں اور یادگاری تختیوں پر ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے امریکی جھنڈے نظر آئیں گے۔ اس طرح ہر قبر کی نشان دہی ہوگی اور جان کی قربانی دینے والے ہر ہیرو کے لیے احترام کا اظہار ہوگا۔

صدر جو بائیڈن کہتے ہیں کہ ’’بحیثیت قوم ہم ہر سال اپنے ہیرو لوگوں کو یاد کرنے والی یہ رسم ادا کرتے ہیں کیوں کہ ہمیں کبھی اس قیمت کو نہیں بھولنا چاہیے جو ہماری جمہوریت کے تحفظ کے لیے ادا کی گئی تھی۔ ہمیں ان زندگیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے جن کی نمائندگی یہ جھنڈے، پھول اور سنگ مرمر کے نشان کرتے ہیں کہ یہاں ایک ماں، ایک باپ، ایک بیٹا، ایک بیٹی، ایک بہن، ایک شریک حیات، ایک دوست اور ایک امریکی آرام کر رہے ہیں۔

ایک ساحل سےدوسرے ساحل تک شہری پریڈ کے ساتھ میموریل ڈے منائیں گے جس میں فوجی اہلکار اور سابق فوجیوں کی تنظیموں کے ارکان شامل ہوں گے۔

سیاست دان ہمت، لگن اور قربانی کے بارے میں تقریریں کریں گے اور امریکی ہر جگہ خاموشی کے ایک لمحے کے لیے توقف کریں گے۔ یہ لمحہ دعا میں یا مرنے والوں کی یاد کیلئے وقف ہوگا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ تاریخ کے تمام ادوار میں ہماری افواج ہماری جمہوریت کے لیے لڑتی رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ آج ان کی اور ان کے خاندانوں کی خدمت اور قربانی کی بازگشت ان خاموش پتھروں میں سنائی دیتی ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ’’ہم اسے اپنے نیٹو اتحاد کی طاقت میں دیکھتے ہیں جو دو عالمی جنگوں کی آگ کے نتیجے میں ہمیشہ رہنے والے تعلق پر قائم کیا گیا۔ ہم اسے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ امن کا تحفظ کرتےہوئے جزیرہ نما کوریا میں فوجی دستوں میں دیکھتے ہیں۔

ہم اسے دنیا کے ہر اڈے، ہر بیرک، ہر جہاز پر دیکھتے ہیں جہاں ہماری فوج فخر کے ساتھ خدمات انجام دیتی ہے اور دنیا میں بھلائی کے لیے ایک قوت کے طور پر کھڑی ہے۔‘

صدر بائیڈن کہتے ہیں کہ آج کے دن ہم ایک بار پھر سوچنے اور یاد کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ کہ اس مستقبل کے لیے دوبارہ عزم کا اظہار کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں جس مستقبل کے لیے ہمارے ہیروز نے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ہمارے فوجیوں کی نسلوں نے آزادی، جمہوریت، مساوات، رواداری، مواقع اور انصاف کے حصول کے لئے جان دی ۔ہم انہیں قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG