Accessibility links

Breaking News

امریکی مفادات کے ساتھ غیر ملکی امدادکو ہم آہنگ کرنا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام غیر ملکی امداد کو 90 دن کے لیے روکنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں کیوں کہ ’’غیر ملکی امداد اور اس حوالے سے بیوروکریسی امریکی مفادات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور متعدد معاملات میں امریکی اقدار کے خلاف ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ’’وہ بیرونی ممالک میں ایسے خیالات کو فروغ دے کر عالمی امن کو غیر مستحکم کرنے کا کام کرتے ہیں جو ممالک کے درمیان داخلی ہم آہنگی اور مستحکم تعلقات کی براہ راست مخالفت ہے۔

ذمہ دار محکمے اور ادارے کے سربراہان ڈائریکٹر آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ یا او ایم بی کے ساتھ مشاورت سےاس آرڈر کے 90 دنوں کے اندریہ فیصلہ کریں گے کہ آیا جائزے کی بنیاد پر ہر غیر ملکی امدادی پروگرام کو جاری رکھا جائے، اس میں ترمیم کی جائے یا اسے بند کیا جائے۔ یہ وزیرِ خارجہ کی رضامندی سے ہو گا۔

غیر ملکی ترقیاتی امدادی فنڈزکے لیے نئے فرائض اور ادائیگیاں 90 دن کی مدت ختم ہونےسے پہلے بھی کسی پروگرام کے لیے دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں اگر جائزہ مکمل ہو جاتا ہے اور وزیر خارجہ یا ان کا نامزد کردہ نمائندہ او ایم بی کے ڈائریکٹر کی مشاورت سے امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ نئے غیر ملکی امدادی پروگراموں اور ان سے متعلقہ ذمہ داریوں کی منظوری وزیرِ خارجہ یا ان کے نامزد کردہ نمائندے کے ذریعہ او ایم بی کے ڈائریکٹر کے مشورے سے ہونی چاہیے۔

صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کے ذریعے فراہم کی جانے والی تمام امریکی غیر ملکی امداد کو نظرِ ثانی کے لیے روک دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اب آنکھیں بند کر کے پیسہ خرچ نہیں کرے گا اگر اس سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ’’محنت کرنے والے ٹیکس دہندگان کے ایما پر غیر ملکی امداد کا جائزہ لینا اور ان پر عمل درآمد کرنا محض صحیح کام ہی نہیں بلکہ یہ اخلاقی طور پر لازمی ہے۔

جیسا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’’ہر ڈالر جو ہم خرچ کرتے ہیں، ہر پروگرام جس کے لیے ہم فنڈز دیتے ہیں اور ہر پالیسی جس پر ہم عمل کرتے ہیں۔ اس کا جواز تین آسان سوالوں کے جواب میں مل سکتا ہے: کیا اس سے امریکہ محفوظ ہوتا ہے؟ کیا یہ امداد امریکہ کو مضبوط بناتی ہے؟ کیا یہ امریکہ کے لیے مزید خوشحالی کا باعث ہے؟‘‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’یہ امریکہ کی پالیسی ہے کہ امریکہ سے مزید غیر ملکی امداد اس انداز میں نہیں دی جائے گی جو امریکی صدر کی خارجہ پالیسی سے پوری طرح ہم آہنگ نہ ہو۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG