امریکی حکومت کی طرف سے پبلک سروس ایوارڈ کا اعلان۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کی جانب سے ایرانی تاجر حسین ہاتفئ اردکانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز تک انعام کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
انعام کی یہ پیشکش ایسی معلومات کے لیے کی جانے والی پیشکش کا حصہ ہے جو پاسداران انقلاب آئی آر جی سی کے مالیاتی نظام میں خلل ڈال سکیں۔
آئی آر جی سی ایرانی مسلح افواج کی بنیادی شاخ ہے اور اسے امریکہ اور کئی دوسرے ممالک نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے۔
پانچ سال قبل کی گئی اس نامزدگی کے بعد سے امریکہ نے ایسی معلومات کے لیے کافی انعام کی پیشکش کی ہے جو آئی آر جی سی کے مالیاتی نیٹ ورکس میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے حسین ہاتفی اردکانی کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔
یوکرین اور دیگر تنازعات والے علاقوں میں تباہ شدہ شاہد ڈرون کی بازیابی کے ساتھ یہ معلوم ہوا کہ ڈرون کی پرواز رہنمائی کے متعدد اجزا امریکی ٹیکنالوجی کے تھے۔ یہ اجزا اردکانی کے کاروباری نیٹ ورک نے حاصل کیے تھے۔
اردکانی ملائیشیا میں کئی فرنٹ کمپنیاں چلاتے ہیں جو حساس امریکی اور غیر ملکی مواد اور ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے پراکسی کے طور پر کام کرتی ہیں جنہیں ایران اور آئی آر جی سی امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرولوں کی وجہ سے جائز حصولی چینلز کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتے۔
اردکانی کی متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنیاں امریکی اور غیر ملکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور غیر قانونی طور پر خریدے گئے اجزا آئی آر جی سی کو منتقل کرتی ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ سال دسمبر میں اردکانی پر امریکی تیار کردہ دہرے استعمال کے مائیکرو الیکٹرانکس کی خریداری سے متعلق جرائم کا الزام عائد کیا جو پاسداران انقلاب کور کے لیے حاصل کیے تھے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کے پاس حسین ہاتفی اردکانی کے بارے میں معلومات ہیں تو براہ کرم بذریعہ سگنل، ٹیلی گرام، یا WhatsApp پر ریوارڈز فار جسٹس سے رابطہ کریں یا دنیا میں کسی بھی جگہ سے 12027027843 پر ٹیلی فون کریں۔
تمام معلومات کو سختی سے خفیہ رکھا جائے گا۔ اس انعامی پیشکش کے بارے میں مزید معلومات ریوارڈز فار جسٹس کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پتہ یہ ہے۔
https://rewardsforjustice.net/
یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔