Accessibility links

Breaking News

نیٹو کا دفاع اورممکنہ حملوں کی روک تھام کا زیادہ مضبوط نظام


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرجوبائیڈن نے میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں اعلان کیا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ سے لاحق خطرے کے براہ راست جواب میں امریکہ یورپ میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ نیٹو اپنے گرد ہرعلاقے، زمین، فضا اور سمندر میں ہرسمت سے آنے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے پہلے ہی نیٹو کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رکھے ہیں۔

ہم نے روس کے جارحانہ اقدام کے جواب میں اپنے اتحاد کو تقویت دینے کے لیے یورپ میں 20 ہزاراضافی امریکی افواج بھیجیں جس سے یورپ میں ہماری افواج کی کل تعداد ایک لاکھ ہو گئی۔ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت سے خطرے کی بنیاد پر اپنی قوت کو حسبِ ضرورت ڈھالنا جاری رکھیں گے۔

نیٹو سربراہی اجلاس میں، صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ نیٹو کی مدافعتی صلاحیت، دفاع اوریورپی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے مزید کام کرے گا۔

یورپ میں ایک اضافی بریگیڈ کومبیٹ ٹیم کو رومانیہ میں تعینات کیا جائے گا جو مشرقی پٹی میں تربیت اور مشقوں کے لیے ماتحت عناصر کو تعینات کیا کرے گی۔

بالٹک خطے میں آرمرڈ، ایوی ایشن، ایئر ڈیفنس، اور اسپیشل آپریشنز فورسز سمیت تعیناتیوں میں اضافہ کیا جائے گا جو تبدیل ہوتی رہیں گی۔

نیٹو کے اتحادی بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اورانہوں نے شناخت شدہ ریکروٹمنٹ اور نئے قابلِ اعتبار جنگی ڈھانچے کے قیام کے ذریعے نیٹو کے لیے اپنے تعاون کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے جو مشرقی حصے میں بریگیڈ کے سائز تک بڑھنے کے بھی قابل ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا ہم اقدامات بڑھا رہے ہیں اور یہ ثابت کر رہے ہیں کہ نیٹو کی اب پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG