Accessibility links

Breaking News

جی سیون کا ایران کو انتباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی سیون ممالک کے گروپ میں شامل امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کو بیلسٹک میزائل نہ بھیجے۔

اتحاد کے رہنماؤں یعنی امریکہ، کینیڈا، فرانس، جاپان، اٹلی، جرمنی اور برطانیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ’’بے حد تشویش ہے کہ ایران روس کو یو اے وی یعنی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کی فراہمی کے بعد بیلسٹک ٹیکنالوجی روس کو منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ فضائی گاڑیاں یوکرین میں شہری آبادی کے خلاف مسلسل حملوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

امریکہ میں قومی سلامتی میں کمیونی کیشنز یا ابلاغ کے مشیر جان کربی نے ایک پریس بریفنگ میں ایک بیان پڑھتے ہوئے بتایا کہ ’’میں حوالہ دیتا ہوں کہ اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے تو ہم ایران کے خلاف ردِعمل کے لیے تیار ہیں جس میں مربوط انداز میں نئے اور اہم اقدامات شامل ہیں۔

مشیر کربی نے توجہ دلائی کہ ایرانی حکومت نے نہ صرف روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں بلکہ اس نے ایسا مواد بھی فراہم کیا ہے جو روس کویہ صلاحیت دے گا کہ وہ انھیں اپنی سرزمین پر تیار کرسکے۔ یہ ایرانی ڈرون یوکرین میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنےکے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں اور اب بیلسٹک میزائل ان میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔

مشیر کربی کا کہنا ہے کہ ’’یہ ایک بڑھتا ہوا دفاعی تعلق ہے جس کا ہم بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم واقعی یہاں ایران اور روس کی توجہ اس بات پر مبزول کرانا چاہتے ہیں کہ ایسا کرنے کے ان کے لیے فوری نتائج سامنے آئیں گے۔

مشیر کربی نے نشان دہی کی کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات نہ صرف یوکرین کے لوگوں کے لیے خراب ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بھی اچھے نہیں کیوں کہ ایران اس صورتِ حال سے بھی کچھ فائدہ حاصل کرنے کی امید کر رہا ہے۔ یہ صرف روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فروخت کے بارے میں ہی نہیں ہے بلکہ ایران کے رہنما اپنے لیے روسی فوجی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اعلان کیا کہ’’ایران کے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہم نے ایران کو بہت واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔ اس صورتِ حال کے بارے میں تشویش ہے اور اگر ضروری ہو تو اس سے نمٹنے کا عزم حقیقی اور بہت مضبوط ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG