Accessibility links

Breaking News

عوامی جمہوریہ چین کی تائیوان کو دھمکیاں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی آر اے) کی فضائیہ کی تائیوان کی فضاؤں کے اوپر حالیہ کاروائیوں کے بعد امریکہ نے عوامی جمہوریہ چین سے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے خلاف اپنا فوجی، سفارتی اور اقتصادی دباؤ اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائیوں کو بند کرے۔

ایک تحریری بیان میں محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ کو تائیوان کے قریب عوامی جمہوریہ چین کی اشتعال انگیز فوجی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے جو عدم استحکام کا باعث ہے اور جس سے غلط اندازے لگانے کا خطرہ ہے اور جس سے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

یکم اکتوبر سے آغاز کرتے ہوئے جو پی ار سی کا قومی دن بھی ہے، پیپلز لبریشن آرمی نے تائیوان کے فضائی دفاعی زون کے اوپر غیر معمولی تعداد میں پروازیں کیں۔

پی ایل اے کے طیاروں میں لڑاکا جیٹ اور بمبار طیارے شامل تھے اور یہ پروازیں دن اور رات دونوں وقت ہوتی رہیں۔

اس کے جواب میں تائیوان نے پی آر سی کے طیاروں کا جائزہ لینے کے لیے اپنے لڑاکا طیاروں کو متحرک کیا، لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے ریڈیو پر اطلاعات دیں اور فضائی دفاع کے نظام کو بھی مستعد کردیا۔

گزشتہ سال سے پی آر سی نے مستقل طور پر تائیوان کے فضائی دفاعی زون میں اپنی دراندازی میں اضافہ کردیا ہے، تاہم پی آر سی کی جانب سے حالیہ فضائی کارروائی کی اپنے طور پر مثال نہیں ملتی۔ اس کے ساتھ ہی جمہوری طور پر حکمرانی والے جزیرے کے خلاف بیجنگ کے سرکاری کنٹرول میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کی جانب سے دھمکی آمیز لفاظی بھی کی گئی۔ اخبار گلوبل ٹائمز نے فخریہ انداز میں کہا کہ یہ معاملہ کہ تائیوان کے سوال کو کب اور کس طرح حل کیا جائے مکمل طور پر چین کے ہاتھوں میں ہے۔

گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹرز نے ٹوئٹ کیا کہ یہ محض تھوڑے دنوں کی بات ہے کہ تائیوان کے علیحدگی پسند حکام کا زوال ہوجائے گا۔

اپنے بیان میں ترجمان پرائس نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے تائیوان کے پورے علاقے میں امن اور استحکام میں گہری دلچسپی ہے۔ ہم اپنے طور پر تسلی بخش دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں تائیوان کی مستقل اعانت کرتے رہیں گے اور تائیوان سے تعلقات کے قانون، تین مشترکہ اعلامیوں اور چھ یقین دہانیوں کے مندرجات کے مطابق اپنے وعدوں کے پابند رہیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG