Accessibility links

Breaking News

یو ایس اسٹیل کو امریکی ملکیتی کمپنی ہی رہنا چاہیے


US Steel Nippon
US Steel Nippon

امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پٹس برگ میں قائم امریکی اسٹیل کی فروخت روک دی ہے ۔ یہ فروخت جاپان کے نیپون اسٹیل کو کی جانی تھی۔

صدر بائیڈن نے تین جنوری کو شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی ایک مضبوط اور فعال اسٹیل انڈسٹری قومی سلامتی کی ایک ضروری ترجیح کی نمائندگی کرتی ہے اور لچکدار سپلائی چینز کے لیے اہم ہے۔‘‘

صدر بائیڈن نے نیپون اسٹیل کی پیشکش کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان اس وقت کیا جب امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی یاسی ایف آئی یو ایس نے امریکی قومی سلامتی اور اہم سپلائی چینز کے لیے خطرات کے امکانات کی جانب توجہ دلائی۔ یہ کمیٹی ایگزیکٹو برانچ میں قومی سلامتی اور تجارتی ماہرین پر مشتمل ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ’’ہمیں ایسی بڑی امریکی کمپنیوں کی ضرورت ہے جو امریکی سٹیل بنانے کی صلاحیت کے بڑے حصے کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکہ کے قومی مفادات کی ایما پر قائدانہ کردار ادا کریں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین ژاں پئیر نے عوامی جمہوریہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی طرف اشارہ کیا جنہوں نے صدر بائیڈن کے امریکی اسٹیل کو ’ایک قابل فخرامریکی کمپنی‘رکھنے کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’چونکہ چین جیسے غیر ملکی حریف اسٹیل کی عالمی منڈیوں کو ڈمپنگ اور زائد پیداوار جیسے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ذریعے خراب کرتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس مضبوط گھریلو اسٹیل انڈسٹری ہو جو ہماری قومی سلامتی اور ہماری سپلائی چینز کی حفاظت کرتی ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج صدر نے ایک بار پھر اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس قوم کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ہماری سپلائی کی لچک کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔

امریکی قومی سلامتی کے کمیونی کیشن ایڈوائزر جان کربی نے اس بات پر زور دیا کہ ’’صدر کا نیپون اسٹیل کو امریکی اسٹیل کی فروخت روکنے کے فیصلے کا تعلق جاپان سے نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ امریکی اسٹیل بنانے اور امریکہ میں اسٹیل کی کلیدی فراہمی کرنے والی ایک امریکی ملکیت والی کمپنی کے بارے میں ہے۔ اس کا تعلق جاپان کے ساتھ ہمارے غیر معمولی، قریبی تعلقات اور اتحاد سے نہیں ہے اور صدر نے بھی ایسا کہا ہے اور کئی مواقع پر جاپان کے رہنماؤں پر واضح بھی کیا ہے۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں اعلان کہا کہ ’’صدر کی حیثیت سے یہ میری اہم ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناؤں کہ اس وقت اور مستقبل میں امریکہ کے پاس ایک مضبوط مقامی اور فعال اسٹیل کی صنعت ہے جو اندرون اور بیرون ملک ہمارے قومی طاقت کے ذرائع کو تقویت دے سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی میرے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کا تعلق بطور صدر امریکی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے تمام تر اختیارات کو بروئے کار لانے سے ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG