Accessibility links

Breaking News

مسافر طیارے کو زبردستی بیلاروس اُتارنے پر امریکہ کی مذمت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تئیس مئی کو بیلا روس کے حکام نے غلط طور پر ایک کمرشل طیارے کو جو بیلاروس کی فضائی حدود کے اوپر سے پرواز کررہا تھا اطلاع دی کہ بم کا خطرہ ہے اور اس کے عملے کو ترغیب دی کہ طیارہ دارالحکومت منسک میں اتر جائے۔ آئرلینڈ میں قائم رائن ایئر کا طیارہ ایتھنز، یونان سے لتھووینیا کے شہر ویلنیس جا رہا تھا اور اس پر 126 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔

جو ہمیں معلوم ہوا وہ یہ کہ کسی بم کا خطرہ نہیں تھا، طیارے کی لینڈنگ کے بعد بیلاروس کے حکام نے بیلا روس کے ایک صحافی رومن پروٹا سویچ اور ان کی ساتھی صوفیہ ساپیگا کو گرفتار کرلیا۔ 27 مئی کو شہری ہوابازی کی بین الااقوامی تنظیم کی کونسل نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ شہری ہوا بازی کے قوائد کے غلط استعمال کی تفتیش کی جائے تاکہ بین الااقوامی پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسٹر رومن پروٹا سویچ ملک کے آمر حکمراں ایلگزینڈر لوکاشینکو کے جانے پہچانے ناقد ہیں اور وہ لتھووینیا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ امریکہ یورپی یونین کے دو ممبر ملکوں کے درمیان پرواز کرنے والے ایک طیارے کی زبردستی رخ موڑنے کی کارروائی کی سخت مذمت کرتا ہے، جس کے بعد منسک میں صحافی رومن پروٹا سویچ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لوکاشینکو حکومت کی جانب سے کی جانے والی ایک حیران کن کارروائی میں امریکی شہریوں سمیت 120 سے زیادہ مسافروں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کر دیا گیا۔

مسٹر پروٹا سویچ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر اور سرگرم کارکن ہیں۔ وہ ٹیلی گرام چینل نیکیستا کے شریک بانی اور نیوز سروس نیکسا لائیو کے سابق ایڈیٹر ہیں۔ یہ ٹیلی گرام میسنجر ایپ کا ایک چینل ہے جو بیلاروس کی حکومت کے نافذ کردہ بلیک آوٹ کے نئے قوانین سے گریز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ قوانین اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگاتے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ملک میں جعلی صدارتی انتخاب اور فوری بعد لوکاشینکو کی مشکوک کامیابی کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی کوریج کی تھی۔

اپنی رپوٹنگ کی بنا پر پروٹا سویچ پر بیلا روس کے حکام نے دہشت گردی اور لوگوں کو فساد پر اکسانے کے الزامات لگائے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ غیر جانب دار میڈیا، قانون کی حکمرانی کا اہم ستون ہوتا ہے اور جمہوری معاشرے کا اہم جز ہے۔ امریکہ ایک مرتبہ پھر لوکاشینکو حکومت کی جانب سے صحافیوں کی جاری ہراسانی اور من مانی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد، جمہوری اور خوش حال مستقبل کے لیے ان کی امنگوں میں بیلا روس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت سے ان کے اس مطالبے کے حامی ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG