Accessibility links

Breaking News

مغوی کی بازیابی، امریکی شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار


امریکہ کی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار نائیجر میں جاری مشقوں کے دوران اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو)
امریکہ کی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار نائیجر میں جاری مشقوں کے دوران اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کی اسپیشل فورسز نے ایک مغوی امریکی شہری کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرایا جسے حال ہی میں نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گروپ نے اغوا کر لیا تھا۔ یہ کارروائیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے۔

فورسز نے کارروائی کے دوران 27 سالہ کاشت کار کو بازیاب کرایا جو پڑوسی ملک نائجر میں خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔ اسے اس کے کھیت سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ اس کے والد سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکہ نے نائیجیریا اور نائجر دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ فوجیوں کے جانی نقصان کے بغیر اس کی بازیابی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان جوناتھن ہفمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن کو انجام دینے میں ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد کو سراہتے ہیں۔ امریکہ دنیا میں کہیں بھی اپنے شہریوں اور مفادات کا تحفظ مسلسل جاری رکھے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کارروائی میں شریک اہلکاروں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ میں اسپیشل فورسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک زبردست کارنامہ تھا۔ یہ ایک ایسا کام تھا جسے انجام دیا جانا چاہیے تھا کیوں کہ وہ امریکی شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے تھے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر کے ڈائریکٹر کرس ملر نے بھی ٹوئٹر پر ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام مجرموں اور دہشت گرد گروہوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ امریکی حکومت کی پہنچ لامحدود ہے اور ہم اپنے شہریوں کو واپس گھر لانے کے لیے اپنی زبردست صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سب کچھ کریں گے۔

ایک بیان میں امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ نے مغوی بنائے گئے تمام امریکی شہریوں کی بحفاظت واپسی کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ہماری فوج کی غیر معمولی جرات اور صلاحیتوں، ہمارے خفیہ اداروں کے پیشہ ور افراد کی معاونت اور ہماری سفارتی کوششوں کے طفیل مغوی اپنے اہل خانہ سے دوبارہ آ ملیں گے۔ ہم کسی بھی امریکی کو جسے یرغمال بنایا جائے گا، کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG