Accessibility links

Breaking News

مغربی نصف کرّے میں ترقی کے لیے جمہوریت بہترین راستہ ہے


جنوبی اور شمالی امریکہ کے بارے میں منعقدہ ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ مغربی نصف کرّے میں رہنے والوں کی وسیع اکثریت جمہوری طرزِ حکومت پر یقین رکھتی ہے۔ تاہم انہوں نے انتباہ کیا کہ اس علاقے کے جمہوری کردار کو ہم طے شدہ حقیقت کے طور پر نہیں لے سکتے۔ یہ ناگزیر نہیں ہے۔ بنیادی طور پر اس کا انحصار لوگوں کی اس سوچ پر ہے کہ وہ نظام میں اندر سے بہتری لا سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ لوگوں میں جمہوریت پر یقین کو واثق کرنے کے لیے لازم ہے کہ لوگوں کو دائیں، بائیں، آزاد خیال یا قدامت پرست سیاسی دھڑوں میں تقسیم ہونے سے بچایا جائے۔

انہوں نے کہا، "اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے ساتھی آزاد معاشروں کے ستونوں کو مضبوط بنانے میں اپنے مشترکہ مفاد کو تسلیم کرنا چاہیے: جیسے قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کا احترام، آزاد اور منصفانہ انتخابات، ایک متحرک آزاد پریس۔"

اقتصادی محاذ پر کھلی منڈیوں اور آزاد تجارت کو وسیع تر مواقع پیدا کرنے اور نصف کرہ میں کارکنوں کے حالات کو بہتر بنانا چاہیے۔ ایسا کرنے کے طریقوں میں ان رکاوٹوں کو ختم کرنا شامل ہے جو چھوٹے کاروبار کو ایک باضابطہ معیشت میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔ بدعنوانی کا مقابلہ کرنا جو اختراع کرنے والوں اور کمیونٹیز کے وسائل اور توانائی کو یکساں طور پر لوٹتی ہے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کو وسیع کرنا۔ مغربی نصف کرہ کی قوموں کو بھی زیادہ سے زیادہ علاقائی لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نصف کرہ کے لیے سپلائی چین میں کم سے کم رکاوٹیں پیدا ہوں۔ کرونا عالمی وبا کے دوران ہم کو یہی قیمتی سبق ملا ہے۔

وزیر خارجہ بلنکن نے خبردار کیا کہ "اگرچہ ہماری توجہ جمہوریتوں کو داخلی طور پر مضبوط بنانے پر مرکوز ہے، تاہم ہمیں خطے میں آمریت کے لیے بھی ایک مشترکہ نکتہ نظر کی ضرورت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "اس میں آمریت میں جکڑے ہوئے ممالک میں ان افراد اور گروہوں کی حمایت جاری رکھنا شامل ہے جو انسانی حقوق اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ ہم نے کئی دہائیوں سے اس پر عمل کیا ہے۔ جب ہم یہ دیکھیں کہ حکومتیں آزاد صحافت پر شکنجہ کستے ہوئے، سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دیتے ہوئے، عدالتوں کی آزادی کو مجروح کرتے ہوئے اپنے ملک میں جمہوریت کوکمزور کر رہی ہیں تو اجتماعی طور پر اس کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔"

"مجھے مکمل اعتماد ہے کہ اگر ہم سمجھ لیں کہ بطور جمہوری ملک کے ہمیں کیا چیز متحد کرتی ہے بجائے اس کے کہ کیا چیز منقسم کرتی ہے، تو پھر ہم نہ صرف اپنی جمہوریتوں کو مستحکم کریں گے بلکہ بہتر طور پر اپنی اولین ذمّہ داری کا تعین کرسکیں گے۔ اور وہ ہے اس نصف کرہ کے تمام لوگوں کی بنیادی ضروریات اور امیدوں کو پورا کرنا۔"

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG