Accessibility links

Breaking News

آزادی، خوشحالی اور ترک وطن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’آزادی اور خوشحالی کامیابی کے لیے دو اہم عناصر ہیں۔

یہ کہنا ہے مغربی نصف کرہ کے امورکے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ برائن نکولس کا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’اگر آپ کو سیاسی آزادی حاصل نہیں ہے، اگر آپ کو معاشی آزادی نہیں ہے اور اگر آپ یہ محسوس نہیں کرتے کہ آپ اور آپ کا خاندان خوشحال ہو سکتا ہے تو یہ نقل مکانی، جرائم، گروہی سرگرمیاں، جمہوری اداروں میں عدم اعتماد جیسے بے قاعدہ عوامل کا باعث بنے گا اور یہی وہ عوامل ہیں جن سے ہم بچنا چاہتے ہیں۔

معاون وزیر خارجہ نکولس نے کہا کہ جو ممالک سنگین جمہوری چیلنجوں، مجرمانہ سرگرمیوں یا معاشی مواقع کی کمی کا شکار ہیں وہی سب سے زیادہ تعداد میں تارکینِ وطن کی موجودگی کا باعث ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے خطے میں غیر قانونی تارکین وطن کا سب سے بڑا ذمہ دار وینزویلا ہے اور ہمارے نصف کرہ کے آس پاس شاید آٹھ ملین وینزویلا کے تارکینِ وطن ہیں۔

ان میں سے بیشتر فرنٹ لائن ریاستوں کولمبیا، ایکواڈور، برازیل بلکہ ارجنٹائن اور چلی تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمال میں امریکہ اور کینیڈا تک پہنچتے ہیں۔ لہذا یہ صورتِ حال امید کی اور مواقع کی کمی اور عوام کے لیے جمہوری فقدان کی عکاسی کرتی ہے۔

نکاراگوا اور ہیٹی کے ساتھ ساتھ میکسیکو اور شمالی وسطی امریکہ سے بھی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن آتے ہیں۔

معاون وزیر خارجہ نکولس نے توجہ دلائی کہ 2022 لاس اینجلس ڈیکلریشن آن مائیگریشن پروٹیکشن ایک ایسی دستاویز ہے جس نے محفوظ اور قانونی ترک وطن کو فروغ دینے اور بے قاعدہ ہجرت کو روکنے کے لیے خطے کے 20 ممالک کو اکٹھا کیا ہے اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی معاون وزیرِ خارجہ برائن نکولس کہتے ہیں کہ ’’اس دستاویز یا طریق کار کے نتیجے میں لوگوں کے لیے قانونی طور پر نقل مکانی کے لیے نئے راستے ملتے ہیں۔

پھر اس حوالے سے سرحدی اہلکاروں کے لیے تربیت فراہم کرنا بھی اہم ہے تاکہ وہ نقل مکانی کو کنٹرول کر سکیں۔

اس کے تحت ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ سرحدی اہلکار انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں مدد کر سکیں جو ترک وطن کے خواہاں افراد کو ہدف بناتے ہیں۔

اس سے متعلقہ ممالک کو تارکینِ وطن کی آبادی کو مستحکم کرنے کے لیے نئی سہولیات پر کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

امریکہ کے ساتھ ساتھ خطے کے متعدد دوسرے ممالک کو بھی بعض شعبوں میں مزدوروں کی ضرورت ہے۔ لہذا تارکینِ وطن کو قانونی طور پر کچھ علاقوں میں کام کرنے کی سہولت فراہم کرنا ایک ایسا عمل ہے جو کافی مثبت ہو سکتا ہے۔

برائن نکولس نے کہا کہ ’’جمہوری آزادیوں کا فروغ اور معاشی خوشحالی ہماری کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ وہی اہداف ہیں جو مغربی نصف کرہ کی بنیادی دستاویزات میں درج ہیں۔ ان میں امریکی ریاستوں کی تنظیم کے چارٹر اور بین الامریکی ڈیموکریٹک چارٹرشامل ہیں۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG