Accessibility links

Breaking News

انڈونیشیا میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی کوششیں


امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو جکارتہ میں ایک مذہبی تنظیم کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو جکارتہ میں ایک مذہبی تنظیم کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ پہلی ریاست تھی جو بنی نوع انسان کے لیے آفاقی حقوق کے عہد کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔ وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے انڈونیشیا میں ایک تقریب میں کہا کہ ان حقوق کی سب سے بنیادی اساس ضمیر کی آزادی کا حق ہے جس میں مذہبی آزادی شامل ہے۔

وزیرِ خارجہ پومپیو نے واضح کیا کہ خدا کی جانب سے ودیعت کیے گئے حقوق کے لیے امریکہ کا احترام ہمارے قومی جذبے کا طرۂ امتیاز ہے۔

ان کے بقول یہی وجہ ہے کہ امریکہ نو آبادیاتی حکمرانی سے انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کرنے میں مغربی جمہوریتوں میں سب سے پیش پیش رہا ہے اور گزشتہ دو عشروں میں جمہویت کی جانب انڈونیشیا کے سفر میں اس کا ایک مضبوط حامی رہا ہے۔ یہ حقیقت خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ ہمارے لوگ آزادی کو سینے سے لگاتے ہیں اور رواداری کی روایت کو سر بلند رکھتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ پومپیو نے کہا کہ انڈونیشیا کی متحرک جمہوریت میں یہ بات پیوست ہے کہ تمام عقائد کے لوگ ہم آہنگی سے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ اس بات کی عکاسی اس کے آئین میں ہوتی ہے جس میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ اپنی پسند کے مذہب کی پیروی کرسکے۔ اس بات کی واقعتاََ کوئی وجہ نہیں کہ اسلام، مسیحیت یا بدھ مذہب کے ساتھ پر امن طور پر باہم نہ رہ سکے۔

وزیرِ خارجہ پومپیو کا کہنا تھا کہ یہ لازم ہے کہ رواداری اور اجتماعیت سے متعلق انڈونیشیا کے روایتی جذبے کی پہلے سے بھی زیادہ نشوونما کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ توہینِ مذہب کے الزامات جو زندگیوں کو تباہ کر دیتے ہیں زیادہ عام ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری مذاہب کے خلاف امتیازی سلوک ان کے ماننے والوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیتا ہے۔ جنہیں بد سلوکی اور محرومی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تمام عقائد کے لوگوں کی جہاں کہیں بھی حقوق کی خلاف ورزی ہو کھل کر اظہار کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مذہبی رہنما اخلاقی نمونہ پیش کریں۔

ان میں سے ایک ایسی جگہ برما میں ہے جہاں فوج نے پر تشدد انداز میں روہنگیا اور دوسری اقلیتوں کو جبر کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیرِ خارجہ پومپیو نے کہا کہ انڈونیشیا نے آسیان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے انسانی اصولوں کی پاس داری کریں تاہم انصاف کے معاملے میں پیش رفت بدستور تعطل کا شکار ہے۔

وزیرِ خارجہ پومپیو نے متنبہ کیا کہ مذہبی آزادی کے مستقبل کو سب سے سنگین خطرہ تمام عقائد کے لوگوں کے خلاف چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جارحانہ طرزِ عمل سے ہے۔ ان میں مسلمان، بدھ، مسیحی اور فالن گونگ کے ماننے والے یکساں طور پر شامل ہیں۔

وزیرِ خارجہ پومپیو نے کہا کہ خدا کے ودیعت کردہ نا قابلِ تنسیخ حقوق ہر شخص کا پیدائشی حق ہے اور اسی بنیاد پر لازم ہے کہ آزاد اقوام کے آزاد لوگ ان حقوق کا دفاع کریں۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG