Accessibility links

Breaking News

وینزویلا کے عوام کی جمہوری امنگوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم


نکولس مادورو دارالحکومت کاراکاس میں قومی اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ امریکہ مدورو کو وینزویلا کا جائز حکمران تسلیم نہیں کرتا۔ (فائل فوٹو)
نکولس مادورو دارالحکومت کاراکاس میں قومی اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ امریکہ مدورو کو وینزویلا کا جائز حکمران تسلیم نہیں کرتا۔ (فائل فوٹو)

امریکہ وینزویلا کے عوام کی جمہوری امنگوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور 2015 کی قومی اسمبلی کو وینزویلا میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والے آخری ادارے کے طور پر آج بھی تسلیم کرتا ہے۔

اپوزیشن کی زیرِ قیادت 2015 کی قومی اسمبلی نے نکولس مادورو کے دھاندلی سے بھرپور صدارتی انتخابات کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت کے اختیارکو ختم کرنے کے لیے دسمبر کے آخر میں ووٹ دیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اراکین کو وینزویلا کے عوام کی جمہوری خواہشات دل سے عزیز ہیں ۔ محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہی ہمارے نقطۂ نظر کا مرکز بھی رہا ہے۔

ان کے بقول، "ہم مادورو حکومت کے مسلسل جبر کے باوجود جمہوری اداروں کی بحالی اور وینزویلا کے انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے جمہوری اپوزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر وینزویلا کو بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے اور عوام کی خواہشات اور آرزوؤں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ترجمان پرائس نے توجہ دلائی کہ ایسے میں جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اپنے بنیادی مفادات، خاص طور پر غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے امریکیوں کے حوالے سے مادورو حکومت کے ساتھ مصروفِ عمل ہے لیکن نکولس مادورو کے لیے اس کا نقطۂ نظر تبدیل نہیں ہوا ہے۔ وہ وینزویلا کے جائز رہنما نہیں ہیں۔ ہم 2015 کی قومی اسمبلی کو تسلیم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں ہم مادورو حکومت کے خلاف پابندیوں کے اپنے پروگرام کو اس بنیاد پر نافذ کرنا جاری رکھیں گے کہ مادورو حکومت، وینزویلا کے عوام کی اپنی جمہوری امنگوں کو حاصل کر نے کے سلسلے میں کیا کر رہی ہے۔

ترجمان پرائس نے نومبر 2022 میں میکسیکو سٹی میں مادورو حکومت اور اپوزیشن کے یونٹری پلیٹ فارم مذاکراتی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ترجمان پرائس نے کہا، "یقیناً ہم اضافی پیش رفت دیکھنا چاہیں گے تاکہ وینزویلا کے عوام اپنی جمہوری امنگوں کو پورا کر سکیں۔" اس مقصد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ وینزویلا میں 2015 کی قومی اسمبلی اور دیگر ہم خیال جمہوری قوتوں کے ساتھ عوام کی اپنے ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور خوش حالی کی خواہش کی تکمیل کی حمایت کے لیےہم آہنگی جاری رکھے گا۔

حکومتِ امریکہ کے نکتۂ نظر کا ترجمان اداریہ جو وائس آف امریکہ سے نشر کیا گیا**

XS
SM
MD
LG