Accessibility links

Breaking News

صدر ٹرمپ کی  اندرون اور بیرون ملک قومی سلامتی کو بڑھانے کی کوشش 


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کیا۔

انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں اندرون اور بیرون ملک امریکی قومی دفاع کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’اپنے دفاعی صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اپنی جہاز سازی کی صنعت کو دوبارہ فعال کرے گا۔ اس میں تجارتی جہاز سازی اور فوجی جہاز سازی دونوں شامل ہیں۔‘‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’اس مقصد کے لیے میں آج رات اعلان کر رہا ہوں کہ ہم جہاز وں کو تیار کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس میں کا ایک نیا دفتر قائم کریں گے اور اس صنعت کو امریکہ میں فروغ دینے کے لیے خصوصی ٹیکس مراعات دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بڑی تعداد میں جہاز تیار کرتے تھے۔ اب ہم انہیں نہیں بناتے۔ لیکن بہت جلد ہم انہیں پھر سے بنانا شروع کر دیں گے۔‘‘

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ’’اپنی قومی سلامتی کو مزید بڑھانے کے لیے امریکہ پاناما کینال پر دوبارہ اپنی ملکیت کا دعویٰ کرے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی آج ہی ایک بڑی امریکی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ پاناما کینال کے ارد گرد واقع دونوں بندرگاہیں خرید رہی ہے اور پاناما کینال سے متعلق کئی دوسری چیزیں اور کچھ دوسری نہریں بھی اس میں شامل ہیں۔ پاناما کینال امریکیوں نے دوسروں کے لیے نہیں بلکہ امریکیوں کے لیے بنائی تھی لیکن دوسرے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاناما کینال کی تعمیر کرتے ہوئے امریکہ نے خون اور خزانہ دونوں طرح سے قیمت چکائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس نہر کی تعمیر کرنے والے 38,000 کارکن ملیریا، سانپ کے کاٹنے اور مچھروں سے پھیلنے والی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ نہر (جمی) کارٹر انتظامیہ نے ایک ڈالر میں دی تھی۔

نہر کے ہر سرے پربنائی گئی بندرگاہوں پر چین کا کنٹرول رہا ہے۔

صدر نے کہا کہ ’’ ہم نے یہ نہر چین کو نہیں دی تھی۔ ہم نے اسے پاناما کے سپرد کیا تھا اوراب ہم اسے واپس لے رہے ہیں۔‘ ‘

گرین لینڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’ہم آپ کے مستقبل کا تعین کرنے کے آپ کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اگر آپ امریکہ آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم آپ کو امریکہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘

صدر کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں قومی سلامتی اور حتیٰ کہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے اور ہم اس میں شامل ہر فرد کے ساتھ مل کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو محفوظ رکھیں گے۔ ہم آپ کوخوشحال بنائیں گے اور ہم مل کر گرین لینڈ کو ایسی بلندیوں پر لے جائیں گے جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘

آخر میں مستقبل کی سب سے طاقتور فوج کی تشکیل کے مفاد میں صدر ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کیا جس کے تحت امریکی سر زمیں کی حفاظت کے لیے جدید ترین’ گولڈن ڈوم ‘میزائل ڈیفنس شیلڈ بنانا مقصود ہے۔

یہ اداریہ امریکی حکومت کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔


XS
SM
MD
LG